Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

جونپور۔ایڈیشنل کمشنر نے تحصیل، بلاک و تھانہ کا کیا معائنہ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ایڈیشنل کمشنر وارانسی منڈل انل کمار اپادھیائے نے جمعرات کے روز مچھلی شہر تحصیل، بلاک اور کوتوالی کا معائنہ کیا۔اس دوران انہوں نے تحصیل افسران کو پرانے مقدموں کی سماعت میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔ بلاک ہیڈکوارٹر پر افسران کو صاف بھارت مہم میں تیزی لا کر ہر گاؤں کو اوڈی ایف کرانے کے لئے ہدایت دی۔
جمعرات کی صبح تحصیل میں پہنچے ایڈیشنل کمشنر نے ایس ڈی ایم، تحصیلدار، نائب تحصیلدار کی عدالتوں کے 10 سالوں سے زیرالتوا پرانی فائلوں کے تصفیہ کی معلومات حاصل کی۔اس دوران انھوں نے مسل بند، مقدموں اور احکامات کے کمپیوٹر میں فیڈنگ، رجسٹر وغیرہ کا معائنہ کیا۔معائنہ میں تحصیلدار کورٹ میں 122 بی کی سال 2001 سے زیر التوا مقدمے پر انھوں نے افسوس ظاہر کیا۔اس دوران انھوں نے زمین پیمائش کی دفع 24 کے معاملوں کی توسیع میں تیزی لانے کا ریونیو اہلکاروں کو ہدایت دی۔ اس کے بعد مختلف قرضوں کے بقایا قرضوں کو جمع کرنے کے لئے معلومات حاصل کیا۔ اس دوران انھوں نے کاغذات اور وراثت کمپوٹر میں نہ درج ہونے، وقت کی حد میں زمین کی پیمائش ریونیو اہلکاروں کی جانب سے نہ کئے جانے کی شکایت پر ناراضگی کا اظہار کیا۔انھوں نے معائنہ کے دوران ایس ڈی ایم کے خلاف وکلاء آڈیٹوریم میں وکلاء کے ساتھ ایک میٹنگ کی جس میں گزشتہ ہفتہ سے چل رہی ہڑتال کو ختم کرایا۔بلاک ہیڈکوارٹر پر پہنچ کر او ڈی ایف گاؤں کی معلومات لیتے ہوئے صفائی مہم پر تیز کی ہدایت دیا۔اس موقع پر ایس ڈی ایم جے این سچان، تحصیلدار کوشلیش کمار مشرا،سی او وجے سنگھ، بی ڈی او راجیو شرما، کوتوال انل کمار سنگھ سمیت متعلق محکموں کے افسران موجود رہے۔