جونپور اتر پردیش۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عام آدمی پارٹی کے یو پی انچارچ و راجیہ سبھا ممبر سنجئے سنگھ کی ہدایت پر پورے صوبے میں، بلند شہر کے واقعہ کو لیکر وریاست کے نظم و نسق کی خراب حالات کے مدنظر ، احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا اور ریاستی گورنر کو مخاطب ایک میمو رینڈم بھی ڈی ایم کے توسط سے دیا گیا۔مقامی طور پر اعظم گڑھ، جونپور ، مئو، وارانسی ، امبیڈکر نگر و دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔
ضلع جونپور میں بھی احتجاجی مظاہرہ ضلع صدر انوراگ مشرا کی قیادت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر انوراگ مشرا نے کہا کہ بی جے پی سرکار جب سے آئی ہے تب سے ریاست میں جرائم کے گراف میں کافی اضافہ ہوا ہے۔بڑے شرم کی بات ہے کہ یوگی راج میں ریاستی پولیس خود بھی محفوظ نہیں ہے۔بلند شہر میں انسپکٹر سبودھ سنگھ کا قتل عام سرے دست کردیا جاتا ہے اور انھیں کی تنظیم (ہندو یوا واہنی) کے لوگ ہی اس میں نامزد ہیں۔اس موقع پر مڑیاہوں اسمبلی حلقہ کے انچارج اجے یادو نے کہا کہ ووٹ کی سیاست اور اقتدار کے لئیے بی جے پی کے لوگ قتل کروا رہے ہیں۔ماب لنچنگ کے واقعات ہو رہے ہیں۔ریاست کا نظم و نسق مفلوج ہوگیا ہے۔جس سرکار نے جرائم سے پاک صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا اس نے اقتدرا ملتے ہی ریاست کو جرائم پیشہ ریاست بنا دیا ہے۔ضلع خزانچی امرناتھ یادو نے کہا کہ سہارنپور میں ایس ایس پی کے گھر میں گھس کر بی جے پی کے ایم پی ان کے اہل خانہ کو ڈراتے ہیں، بھاجپائی کبھی پولیس والوں کو دوڑا کر پیٹتے ہیں۔یوگی راج میں یو پی پولیس لاچار بنی ہوئی ہے۔ میڈیا پربھاری سوری نارائن منا نے کہا کہ بی جے پی کے لئیے انسان سے بڑا گائے کا مدعا ہے ، یہی گائی گوا اور میگھالیہ جیسی ریاستوں میں جانور ہے مگر یہی گائے یو پی میں ماتا ہو جاتی ہے۔ضلع سکریٹری حیدر خان ۔تنظیمی سکریٹری سوم کمار برما۔شاہگنج اسمبلی حلقہ انچارج محمد غالب نے بھی احتجاجی مظاہرے کو خطاب کیا۔
عاپ نے مانگ کی کہ ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایس آئی ٹی کی تشکیل کرکے بلند شہر کے پورے معاملے کی جانچ کرائی جائے، اگر ایسا نہیں ہوتا تو عاپ سڑک پر اتر کر یوگی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔اس پروگرام میں ببلو گپتا۔ڈاکٹر جمیل احمد، وکیل احمد انصاری، راجیش یادو، رضوان احمد، تیرتھ یادو راکیش چترویدی، ایچ این تیواری، شیال لال پٹیل, محمد زید ببلو وغیرہ کارکنان عاپ نے شرکت کی۔
متفرق
Saturday, December 8, 2018
بلند شہر کے واقعہ کو لیکر عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com