Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

جونپور۔کرسمس کے موقعہ پر عیسائی مشنریوں کو اجتماعی دعا سے روکا گیا۔

جون پور اتر پردیش (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عیسائی مشنریوں کا مرکز بنے ڈوبھی بلاک کے بھولنڈیہہ گاؤں کے چرچ میں کرسمس ڈے پر ہونے والی اجتماعی دعا کثیر تعداد میں پولیس فورس کی تعیناتی اور سرگرمی کے چلتے منگل کو نہیں ہوسکی۔
عیسائی مشنریوں کا منصوبہ کامیاب نہ ہو اس کے لئے 10 تھانہ انچارج، ایک پلاٹون پی اے سی اور اضافی پولیس فورس جگہ جگہ تعینات کئے گئے۔پولیس چرچ جانے والے ہر راستے کی ناکہ بندی کی گئی تھی۔سبھی آنے جانے والے لوگوں کی جانچ کے بعد ہی کسی کو پولیس جانے دے رہی تھی۔کچھ لوگ دعا میں شریک ہونے کے لئے چرچ میں پہنچے بھی لیکن انھیں پولیس نے بیرنگ واپس بھیج دیا۔اس کے علاوہ نونہرا میں اجتماعی دعا کے لئے جمع ہوئے سینکڑوں لوگوں کی  اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لوگوں کو لاٹھی پیٹ کر بھگا دیا۔ اس کے علاوہ جمنی باری، بگیرواں سمیت دیگر مقامات پر ہونے والی عیسائی مشنریوں کی اجتماعی دعا  پر بھی پولیس تعینات رہی کہیں پر بھی اجتماعی دعا نہیں ہونے دیا گیا۔اس ضمن میں تھانہ انچارج چندوک رودر بھان پانڈے نے بتایا کہ عیسائی مشنریوں کی سرگرمی کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا تھا کہیں پر بھی عیسائیوں کی اجتماعی دعا نہیں ہونے دی گئی۔