Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

جونپور۔۔خاتون نے خود سوزی کرکے خود کشی کی کوشش۔

جون پور  اتر پردیش۔( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور تھانہ حلقہ کے بھنگاری گاؤں میں ایک  شادی شدہ خاتون نے دیر شب گھریلو تنازعہ سے عاجز ہو کر خودکشی کی کوشش کی۔خودکشی کی کوشش میں خاتون بری طرح جھلس گئی جس کا علاج بھدوہی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں چل رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی رنجیت سنگھ کی اہلیہ نشا  ہفتے کی دیر شام کھانے کے بعد کمرے میں سونے چلی گئی۔دیر شب کمرے سے چیخ وپکار کی آواز سن اہل خانہ پہنچے تو خاتون جھلس رہی تھی جس پر لواحقین نے آگ بجھاتے ہوئے علاج کیلئے بھدوہی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔اہل خانہ کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے گھریلو تنازعہ چل رہا تھا جس کی وجہ سے خاتون نے یہ قدم اٹھایا ہے۔