Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

انوپم کھیر کی فلم " ایکسیڈنٹل وزیر اعظم" کی کانگریسیوں نے کی مخالفت۔

.  عدالت میں اپیل کرنے کی دھمکی۔فلم کو لیکر سیاست گرم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائںدہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
فلم اداکار انوپم کھیرکی فلم ایکسی ڈینٹل وزیر اعظم میں کانگریس اور گاندھی کنبہ پر تنقید سے کانگریس نے فلم کی مخالفت کی ہے۔ کانگریس کے نوجوان لیڈرراجن تیواری ایڈووکیٹ نے فلم کے خلاف عدالت میں جانے کا انتباہ دیا ہے۔
کانگریس لیڈر کا کہنا کہ یہ فلم نمائش سے پہلے متنازعہ ہے اور سیاسی مقاصد سے متاثر ہے۔ عوام میں بحث ہے کہ فلم کوکانگریس پر تنقید کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس فلم کا ٹریلر لانچ ہو گیا ہے۔ مسٹر تیواری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی فلم میں تنقید کی گئی ہے، جو آئینی طور پر درست نہیں ہے۔ یہ ایک شرمناک عمل ہے۔ 10 سال تک ملک کے وزیراعظم رہے اور دیوالیہ پن سے ملک کی معیشت کو بچانے والے عظیم شخص کا مذاق بنانا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فائدہ کے لئے اس فلم کو لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے ریلیز کیا جا رہا،جو غلط ہے۔ سماج میں نفرت پھیلانے کے لئے ایک سازش ہو رہی ہے جس کے خلاف وہ عدالت میں اپیل کریں گے۔