Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 21, 2018

عام آدمی پارٹی کی ایم ایل اے ، الکا لامبا کو پارٹی سے نکالا گیا۔

صدائے وقت / ذرائع۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عام آدمی پارٹی کی تیز طرار ایم ایل اے الکا لامبا کو پارٹی سے نکال دیا گیا، ان کی بنیادی ممر شپ کو ختم کر دیا گیا اور اسمبلی کی ممبرشپ سے استعفے کی مانگ کی گئی ہے۔
در اصل دہلی اسمبلی میں راجیو گاندھی سے " بھارت رتن" ایوارڈ واپس لینے سے متعلق قرارداد منظور کرنے کے تعلق سے ہے۔اس کے علاوہ ممبر اسمبلی سومناتھ چٹرجی پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ان سے قومی ترجمان کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔
تلک نگر سے عاپ ممبر اسمبلی دہلی اسمبلی میں راجیو گاندھی کو دیا گیا بھارت رتن ایوارڈ واپس لینے کی بابت ایک قرار داد منظور کروانا چاہتے تھے جس کا ڈرافٹ بھی تیار کر لیا گیا تھا۔مگر بعد میں پارٹی کا فیصلہ ہوا کہ ایسا کرنا مناسب نہیں ہے۔الکا لامبا نے ٹویٹ کرکے اس قرارداد کے مسودے کو عام کردیا جس سے عاپ کی بدنامی ہوئی۔
2019 کے پارلیمانی الیکشن میں عاپ اور کانگریس کے درمیان سمجھوتے کی بات چل رہی ہے۔عاپ کانگریس کو ناراض نہیں کرنا چاہتی ہے۔
عاپ پارٹی میں گھمسان مچا ہوا ہے اور بھی کچھ لوگوں پر کارروائی ہو سکتی ہے۔