Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

کرسیوں پر نماز کی عجیب صورت حال!

.. از محمد عاصم کمال اعظمی/صدائے وقت / عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
  کرسیوں پر نماز کے حوالہ سے بہت ہی عجیب صورت حال دیکھنے کو ملتی ہے، لوگ عجیب عجیب اجتہادات کرتے رہتے ہیں، سمجھ میں نہیں آتا کہ اس پر نماز کے جواز کی وجہ کیا قرار دی جائے،ابھی گزشتہ ہفتہ ایک شہر میں نماز جمعہ کے لئے حاضر تھا، ایک صاحب نے میرےبغل میں نمازجمعہ کرسی پر اداکی، وہ بھی اس طرح کہ قیام مع الام اور رکوع کرسی پر، سجدہ زمین پر، پھر سنتوں میں قیام مع الرکوع دیگر مصلیوں کی طرح، اور سجدہ کرسی پر اشارۃ......خداجانے معذوری کا سبب کیا تھا، اور اب تو خوش حال علاقوں بالخصوص شہروں کا حال بہت تکلیف دہ ہے...،اگر مسجد میں کرسیوں کا انتظام نہیں ہے تو لوگ مسجد کی کمیٹی کو تکلیف نہ دیکر خود اپنے کاندھے پرٹانگےتشریف لےآتے ہیں، ....مگر اہل بصیرت کمیٹیوں نے اب اس کا معقول انتظام شروع کردیا ہے، اور تو اور ان لوگوں کو بغیر قرعہ اندازی کے صف اول میں جگہ عنایت کی جاتی ہے، بعض جگہوں پر صف اول میں انسانی قدموں کے مقابل مصنوعی ٹانگیں زیادہ تعداد میں موجود ہوتی ہیں،........بلکہ ایسالگتاہے کہ وہ خداتعالی پرکسی قسم کا احسان کرنے آئے ہوں،...اور پھر جس نماز کا طرۂ امتیاز وحدت تھا،اور جس کے لئے ہم اہل ہند  "محمود وایاز "کی قصہ خوانی کرتے ہیں، وہ دھیرے دھیرے مفقود ہورہا ہے، اس لئے کہ یہ دیکھنے کوملتا ہےکہ اگر کوئ شرعی معذور بھی ہو....مگر قسمت کا مارا ہوتو.... اس کو زمین ہی نصیب ہوتی ہے، میں یہ کہنے کا مزاج تو نہیں رکھتا کہ اس میں غیروں کی چال اور ان کی سازش کارفرماہے،؛ لیکن اتنا عرض کرتاہوں کہ: ہونا ہو ...اس میں ایک گونہ کلیساؤں اور گرجاگھروں کی مشابہت ضرور ہے،(میں نے یہ بات شرعی نقۂ نظر سے نہیں کہی؛ بلکہ صورت حال کی ترجمانی کی ہے) اور پھرکیوں ناہو ....دس منٹ کی نماز کے لئے کرسی کی محتاج یہ ٹانگیں صبح ورزش کی دوڑ، لوگوں کی ملاقات اور دیگر آمد ورفت میں کسی سہارے کی محتاج نظر نہیں آتیں، بلکہ موقع سے شیخی بگھارتے ہوئے ان کے مالکان یہ کہتے ہیں: مجھے کیا ہوا ہے، میں فٹ ہوں ......ان کرسیوں پر  نماز کی صحیح صورت حال سے آگاہ کرانا لازمی ہے؛؛؛؛؛ ورنہ من جملہ مفاخر میں اسلام کے نادان نام لیوا اس کو بھی ایک قابل فخر شیئ گردانیں گے .......
خداکرےکہ زمانہ وہ دور نہ دیکھے..
....... *محمد عاصم کمال الاعظمی*.......
ایڈیٹر دوماہی رسالہ: *پاســـــبـان*
                       22/12/2018
                        14/04/1440