Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

تین لاکھ اٹھارہ ہزار کی دن دہاڑے لوٹ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بخشاء تھانہ حلقہ کے چراون پور گاؤں میں ہفتہ کے روز بینک سے پیسہ نکال کر جا رہے موٹرسائیکل سوار نوجوان کو روک کر موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے دھمکی دیتے ہوئے 3لاکھ18ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔سر راہ ہوئی لوٹ سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے متاثر سے پوچھ گچھ کرتے ہوئے بدمعاشوں کی تلاشی مہم شروع کرائی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
بتاتے ہیں کہ سجیامؤ گاؤں رہائشی راجو ویشوکرما کی گاؤں میں ہی سہج جن سیوا مرکز ہے۔روزانہ کی طرح وہ نوپیڑواں بازار میں واقع یونین بینک کی شاخ سے 3لاکھ18ہزار روپے نکال کر موٹرسائیکل کی ڈگی میں رکھ کر واپس گاؤں جانے لگا۔متاثر کے مطابق وہ چراون پور گاؤں کے قریب ہی پہنچا تھا کہ پیچھے سے آئے موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اس کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس سے وہ سڑک پر گر گیا۔سڑک پر گرتے ہی بدمعاش اس پر حملہ ور ہو گئے اور اسلحہ سے دھمکی دیتے ہوئے پیسہ نکالنے لگے جس پر اس نے مخالفت کی تو بدمعاشوں نے پٹائی کرتے ہوئے اسے زخمی کر دیا اور روپیہ نکال کر فرار ہو گئے۔بدمعاشوں کے فرار ہوتے ہی متاثر نے شور مچانا شروع تو مقامی لوگوں نے ان کا پیچھا کیا لیکن بدمعاشوں نے ہوا میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کراتے ہوئے بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے مہم شروع کرائی لیکن کوئی سراغ نہیں لگ سکا۔ادھر سر راہ ہوئی لوٹ کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ بھی مع فورس کے موقع پہنچ گئے اور ٹیم
تشکیل کر بدمعاشوں کی گرفتاری کیلئے ضروری ہدایت دیا۔پولیس نے معاملے میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔