Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

عیسائی مشنریوں کی اتوار کی اجتماعی دعا کو پولیس نے روکا۔

جون پور اتر پردیش۔ ( نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ میں عیسائی مشنریوں کی جانب سے علاقے کے مختلف مقامات پر اتوار کے روز ہونے والے اجتماعی دعا کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے سینکڑوں  لوگوں کو بھگا دیا۔انتظامیہ کی پابندیوں کے باوجود بھی عیسائی مشنریوں کی موجودگی سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔
بھولنڈیہ گاؤں میں واقع چرچ میں سالوں سے عیسائی مشنریوں کی موجودگی سے پادری درگا یادو کی قیادت میں چل رہے اجتماعی دعا پانچ ماہ قبل پولیس انتظامیہ کی جانب سے پابند کرنے کے بعد علاقے میں دعا بند ہو گئی تھی لیکن ادھر پھر مقام بدل کر دعائیہ پروگرام  فعال ہو گیا ہے۔ اتوار کو پولیس کو اطلاع ملی کی بگیرواں اور کسمہی میں عیسائی مشنریوں کی جانب سے اجتماعی دعاکرائی جا رہی ہے۔ اطلاع پر  تھانہ انچارج گووند ہری ورما مع فورس مذکورہ مقام پر پہنچ کر انل مسہر ولد رام بچن اور بگیرواں میں جتیندر کمار کے یہاں جمع ہوئے سینکڑوں لوگوں بھگا دیا۔کسمہی میں تو باقاعدہ سینکڑوں لوگوں کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا تھا ۔پولیس نے سبھی لوگوں کو پھٹکار لگاتے ہوئے واپس بھیج دیا۔