Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, December 25, 2018

,ممبئی۔۔جمعہ کی نماز اور نان ویج کے لئیے مسلم سپروائزر کو بر برف کر دیا گیا۔

جمعہ کی نماز پڑھنے اور نان ویج کھانے کی اجازت طلب کرنے پر مسلم سپر وائزر برطرف ________________________
ڈونگری پولس میں شکایت درج ، جلال الدین قادری انصاف کے منتظر  ۔

ممبئی ۲۵۔ دسمبر/ذراٸع۔
مودی سرکار میں تعصب کی آگ یوپی تک ہی محدود نہیں رہ گئی اب یہ زہریلی ہوا نے ممبئی کو بھی اپنی چپیٹ میں لے لیا ہے ۔ ـ محض جمعہ کی نماز اور نان ویج کھانے کی اجازت مانگنے والے نوجوان کو نوکری سے نکال دیا گیا۔ ـیہ سارا واقعہ ڈونگری کے مسجد بندر علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی کا ہے ـ ۔ میراروڈ نیا نگر کے رہائشی قادری جلال الدین احمد کو پرائیویٹ کمپنی کے مالک نے چار سالہ سروس میں ایمانداری سے ملازمت کرنے کا انعام یہ دیا کہ محض جمعہ کی نماز پڑھنے اور نان ویج کھانے کی اجازت طلب کرنے پر ـ بغیر کسی قصور ،غلطی اور بنا کسی آفیشیللیٹر پر اطلاع دیئے انہیں دو مہینے کی تنخواہ ہاتھ میں تھما کر نوکری سے نکال دیا  ـ۔اس سلسلے میں ’’ممبئی اردو نیوز‘‘ کی نمائندہ کو مزید معلومات دیتے ہوئے جلال الدین قادری نے بتایا کہ وہ میرا روڈ کے نیا نگر علاقے میں رہتے ہیں اور گذشتہ چار سالوں سے مسجد بندر علاقے میں واقع اوم ترون ناتھ لوگیسٹیک نامی پرائیویٹ کمپنی میں بحیثیت بکنگ  سپروائزر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے،ـ اس کمپنی میں وہ باقاعدہ پرماننٹ اسٹاف کے طور پر کام کر رہے تھے ان کا پی ایف وغیرہ بھی تنخواہ سے کاٹا جاتاتھا۔ ـ جلال الدین قادری کا اپنی کمپنی کے مالک راجن ڈی گنترا پر الزام ہے کہ انہوں نے محض نوکری سے اس لئے نکال دیا کہ قادری نے جمعہ کی نماز پڑھنے اور نان ویج کھانے کی اجازت مانگی تھی ۔ـ جب انہوں نے اپنے مالک سے کہا کہ میں جمعہ کی نماز پڑھنے جاؤ ں  تو راجن ڈی نے کہا کہ آج کے بعد تمہیں نماز کے لئے چھٹی نہیں دی جائے گی ؟ اور نہ ہی دفتر کے احاطے میں بیٹھ کر نان ویج کھا سکتے ہو ، ـ اگر یہ منظور ہو تو نوکری پر رہو ورنہ نکال دیئے جاؤ گے ۔ ـ اس پر جب جلال الدین نے اپنے مالک سے تحریری طور پر لکھ کر دینے کی مانگ کی تو انہیں دو مہینے کی تنخواہ دے کر نوکری سے نکال دیا گیا۔ ـ اس واقعہ کے بعد قادری  احمد نے ڈونگری پولیس اسٹیشن میں کمپنی کے مالک کے خلاف ایک تحریری طور پر شکایت درج کروائی ہے ـ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ کمپنی کے مالک نے بغیر کسی غلطی یا قصور کے نوکری سے نکال دیا اور نہ ہی تحریری طور پر کوئی نوٹس دی ہے۔ ـ قادری کی شکایت کے بعد ڈونگری پولیس نے کمپنی کے مالک کو رابطہ کرکے دو سے تین بار پولیس اسٹیشن بلایا لیکن وہ نہیں آئےـ ، فی الوقت قادری کی شکایت کے بعد پولیس اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ ـ نمائندہ نے اوم تروناتھ پرائیویٹ کمپنی کے مالک سے فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن کمپنی کے مالک راجن سے رابطہ نہیں ہو سکاـ۔نوکری سے نکالے گئے جلال الدین قادری انصاف کے منتظر ہیںـ اور ا نہوں نے پولیس سے مدد کی اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد اس معاملے میں کارروائی کی جائے ۔ـ اس سلسلے میں ڈونگری کے سینئر افسر کا کہنا ہے کہ پولیس باریکی سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے ـ مزید تفتیش جاری ہے ـ۔