Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

جونپور۔معیار کے مطابق کام نہ ہونے پر گاوں والوں کا مظاہرہ

جون پور ۔اتر پردیش۔ (۔نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رام پور بلاک کے بھان پور گاؤں میں ممبر پارلیمنٹ کے فنڈ سے چل رہے دو سو میٹر انٹرلاکنگ تعمیراتی کام کو دیکھ کر جمعہ کی صبح گاؤں پردھان سمیت اہل موضع مشتعل ہو اٹھے اور خراب اینٹوں کو دیکھ میعار کے بر عکس کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے گھنٹوں مظاہرہ کیا۔
گرام پردھان سمیت دیہاتیوں کا الزام ہیں کہ انٹرلاکنگ سے پہلے اسی راستے پر پنچایت فنڈ سے کھڑنجا لگا ہوا تھا جس کھڑنجے کو اکھاڑ کر ٹھیکیدار کے زریعے سے اینٹوں کو فروخت کیا گیا وہیں کچھ باقی اینٹوں کو انٹرلاکنگ کے دوران پھوڑ کر استعمال کرنے کے ساتھ دیگر کاموں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ اینٹ پرانے ہونے اور اینٹوں میں مٹی لگے ہونے کی وجہ سے سیمنٹ بھی اینٹ میں صحیح طریقے سے نہیں پکڑ رہی ہے جس کی وجہ سے اینٹ میں سیمنٹ لگتے ہی چند گھنٹوں بعد سیمنٹ اینٹ سے الگ ہو جا رہی ہیں۔گاوں والوں کا الزام ہے کہ ٹھیکیدار معیار کے مطابق کام نہیں کرا رہا ہے اور سیمنٹ بھی ناقص قسم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ معیار کے بر عکس کام ہونے سے ناراض گاؤں والوں نے جمعہ کے روزموقع پر پہنچ کر مظاہرہ کیا اور ضلع مجسٹریٹ سے خراب کام کی شکایت کی۔ضلع مجسٹریٹ کی جانچ کر کاروائی کی یقین دہانی کے بعد سبھی خاموش ہوئے۔اس ضمن میں ٹھیکیدارادارے سماجی بہبود محکمہ کے انجینئر یوگیندرناتھ کشواہا نے بتایا کہ شکایت کی جانچ کرائی جائے گی اگر معیار کے مطابق تعمیر کروایا گیا ہوگا تو رقم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی۔اس موقع پرگاؤں پردھان امرتلال سروج، نرسمہا بہادر سنگھ، پنچم، رام سجیون، چندر شیکھر پٹیل، رادھے شیام وشوکرما، رام سیوک گوتم، عبدالقادر، امرجیت گوتم، رام سیوک، مختار سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔