Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 7, 2018

جونپور۔۔کار کھڈے میں گری، دو افراد کی موت، دو افراد شدید طور پر زخمی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بخشا ء تھانہ حلقہ کے علی گنج پلیا کے قریب گزشتہ دیر شب بے قابو کارکھڈ میں پلٹ جانے سے اس میں سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دو سوار دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں زخمیوں کو بہتر علاج کیلئے ڈاکٹروں نے وارانسی ریفر کر دیا۔
بتاتے ہیں کہ بخشا تھانہ حلقہ کے ابھے چندپٹی گاؤں رہائشی 27 سالہ امرناتھ یادو، ڈھیراپور رہائشی 45 سالہ گڈو یادو، علی گنج رہائشی 50 سالہ راجیش یادو اور فرید آباد رہائشی 24 سالہ دیپو یادو گزشتہ روز کسی بیمار رشتہ دار کو دیکھنے وارانسی گئے تھے۔بیمار کو دیکھنے کے بعدسبھی دیر شب میں اپنی کار سے واپس لوٹ رہے تھے کہ جیسے ہی علی گنج پلیا پار کر بخشا تھانہ حلقہ میں داخل ہوکر کاشی گومتی کے قریب کار بے قابو ہوکر سڑک کنارے کھڈ میں پلٹ گئی جس سے سبھی شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج اروند کمار یادو پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پرپہنچ کرچاروں زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا  جہاں ڈاکٹروں نے ڈرائیور امرناتھ یادو اور گڈو یادو کو مردہ قرار دے دیا جبکہ شدید زخمی راجیش یادو اور دیپو یادو کو بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔