Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

سابق وزیر کے بھائی بلاک پرمکھ کرنجا کلاں کا اسلحہ لائیسنس ہوگا رد۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سابق وزیر و سماجوادی پارٹی کے ممبر اسمبلی جگدیش سونکر کے بھائی کرنجاکلاں کے بلاک پرمکھ دیپ چند سونکر کے اسلحے کا لائسنس منسوخ ہوگا۔ پولیس نے اس سلسلے میں رپورٹ بھیج دی ہے۔ وہیں ملزم کی گرفتاری کے لئے کوششیں بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاک پرمکھ نے اپنی ضمانت کرا لیا ہے۔ پولیس نے خواتین کے سنگھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں میں چار ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کرلیا ہے۔
واضع ہو کہ گزشتہ 14 دسمبر کو ایک ویڈیو وائرل ہواتھا جس میں بلاک پرمکھ دیپ چندر سونکر اسلحے کے ساتھ نظر آئے۔اس ویڈیو میں بلاک پرمکھ کے غنڈے ان کے اشارے پر گاؤں کی نصف درجن خواتینوں کو زمینی تنازعہ کو لیکر بے رحمی سے پٹائی کر رہے تھے۔پٹائی کے بعد متاثرین خواتین متعلق تھانے پر انصاف کی فریاد لیکر تحریر بھی دیا تھا لیکن معاملے ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے پولیس نے کاروائی کے بجائے متاثرین خواتینوں کو ڈانٹ کر بھگا دیا تھا۔کرنجا کلاں بلاک پرمکھ کے اس بربریت کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس انتظامیہ نیند سے بیدار ہوئی تو تفتیش شروع کرائی گئی جس میں سامنے آیا کہ سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے کتوپور بھٹوا گاؤں میں راستے کے تنازعہ کو لے کر تنازعہ ہو رہا تھا۔ الزام ہے کہ اس زمین کو ممبر اسمبلی جگدیش سونکر کے بھائی اور بلاک پرمکھ دیپ چند سونکر نے پلاٹنگ کے لئے لے رکھا ہے۔ اس زمین کے پیچھے دلت بستی ہے اس بستی کے لوگوں کو آنے جانے کیلئے راستہ نہیں ہے جس کے لئے خواتین جمع ہوئی تو بلاک پرمکھ ناراض ہو گئے اور اپنے غنڈوں کی مدد سے خواتینوں کی پٹائی کرا دی تھی۔اس ضمن میں پولیس سپرٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ نے بتایا کہ ویڈیوں کی بنیاد پر بلاک پرمکھ کے اسلحے کے لائسنس کی منسوخی کیلئے رپورٹ بھیج دی گئی ہے۔معاملے میں پہلے ہی سماجوادی پارٹی کے سربراہ صوبے کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی ہدایت پر بلاک پرمکھ سمیت دیگر ملزمان کو پارٹی سے برخاست کیا جا چکا ہے۔