جون پور ۔۔اتر پردیش۔(نمائندہ)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
۔کھیتاسرائے۔۔۔صدر اسمبلی حلقہ کے تحت مانی خورد گاؤں میں جمعرات کی شب ممبر اسمبلی و ریاستی وزیر برائے شہری ترقی گریش چندر یادو کی صدارت میں چوپال لگائی گئی۔چوپال میں افسران کی موجود گی میں صوبائی وزیر نے حکومت کی فلاحی منصوبوں کی معلومات حاصل کرتے ہوئے گاؤں والوں کے مسائل کو سنا۔اس دوران انھوں نے افسران کو دیہی عوام کے مسائل کے تشخیص کیلئے ہدایت دیا۔
سوندھی بلاک کے مانی خرد گاؤں میں دیر شام پہنچے وزیر مملکت گریش یادو نے وزیر اعظم رہائش منصوبہ،بیت الخلاء، بیوہ پنشن منصوبہ، اججولا منصوبہ سمیت تمام سرکاری اسکیموں کی معلومات حاصل کی۔ اس دوران انھوں نے گاؤں والوں سے سرکاری منصوبوں کا فائدہ ملنے کی معلومات حاصل کی۔ اسکول کے بچوں سے مڈ ڈے میل اور ڈریس، سویٹر جوتا ملنے کے بارے میں پوچھے جانے پر بچوں نے تسلی بخش جواب نہیں دیا جس پر انھوں نے افسران کو پھٹکار لگاتے ہوئے ہدایت دی۔ اس دوران دیہاتیوں نے بجلی میٹر لگانے کے نام پر پیسے کی وصولی کا بجلی اہلکاروں پر الزام لگایا جس پر وزیر سنجیدہ ہو گئے اور افسران کو ہدایت دیا کہ کسی بھی طرح کی غیر قانونی وصولی کرنے والوں پر سخت کاروائی کی جائے۔اس سے قبل بی جے پی کارکنوں نے پیدل یاترا نکال کر دیہاتیوں کو سرکاری منصوبے اور کامیابیاں بتایا۔ اس موقع پر ایس ڈی ایم راجیش کمار ورما، بی ڈی او انوراگ رائے، انچارج انسپکٹر جگدیش کشواہا، اے ڈی او پنچایت ابھے راج یادو، اجے سنگھ، اجے کمار یادو، جگدمبا پانڈے،ڈی سی منریگا کملیش سونی، اے پی او سنجے کمار آزاد، اپیدرناتھ مشرا، ڈرکٹرام سورت بند، رادھے شیام گپتا، منیش گپتا سمیت تمام افسران اور دیہی عوام موجود رہے۔
متفرق
Friday, December 7, 2018
ریاستی وزیر نے چوپال لگا کر عوام کے مسائل سنے۔
Author Details
www.sadaewaqt.com