Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 30, 2018

اعظم گڑھ میں مجوزہ طبی سیمینار کی تیاریاں زوروں پر۔

جونپور۔ اتر پردیش ۔نمائندہ صدائے وقت ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
حکیم اجمل خان کے یوم پیدائش کے موقع پر" طب یونانی ڈے" مورخہ 11 فروری 2019 کو شبلی ڈگری کالج اعظم گڑھ میں ایک روزہ طبی سیمینار کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔اصلاحی ہیلتھ کیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام مجوزہ ایک روزہ سیمینار کی تیاریوں کے سلسلے میں پروگرام کے کنوینر ڈاکٹر شہنواز عالم خان نے ضلع کے مختلف مقامات شاہگنج، کھیتا سرائے وشہر کا دورہ کیا۔اپنے اس دورے میں طب یونانی سے
منسلک طبیب و ڈاکٹر حضرات سے ملاقات کرکے سیمینار میں شامل ہوکر کامیابی سے ہمکنار کرنے کی اپیل کی۔
ڈاکٹر شہنواز نے بتایا کہ مشرقی اتر پردیش اور بطور خاص شیراز ہند جونپور و اعظم گڑھ کے لئیے یہ فخر کی بات ہے کہ فاونڈیشن نے اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کرنے کے لئیے اعظم گڑھ کا انتخاب کیا۔
سیمینار کے پروگرام کی تفصیل بتاتے ہوئے ڈاکٹر شہنواز نے کہا کہ " یونانی طب اکیسویں صدی میں " کے عنوان کے تحت مجوزہ سیمینار  میں۔موجودہ دور میں علاج با التدبیر  کی افادیت کا تجزیاتی مطالعہ۔عام مطب میں یونانی ادویہ کے استعمال کے امکانات کا جائزہ، عصری تقاضوں کے تنا ظر میں روایتی دوا سازی کے اصلاح طلب پہلو، مروجہ طبی نصاب تعلیم میں اصلاح، طبی تصانیف و تالیف کے عصری رحجانات کا تنقیدی جائزہ۔عصری صحتی مسائل اور طب یونانی جیسے عنوانات کے تحت مقالے/ لکچرس پیش کئیے جائیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شہنواز نے تمام یونانی پریکٹشنر سے پروگرام/ سیمینار میں شرکت کی اپیل کی۔ڈاکٹر غلام ربانی، ڈاکٹر عتیق احمد بھی اس وفد میں شریک رہے۔