Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 29, 2018

بیوپار منڈل ویلفیر کمیٹی کے تیسرے یوم تاسیس کے موقع پر میٹنگ کا انعقاد

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
بیوپار منڈل ویلفیئر کمیٹی کی میٹنگ دیر شام شہر کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی کے صوبائی صدر جاوید عظیم نے کہا کہ آج ہم لوگ اپنی تیسرا یوم تاسیس منا رہے ہیں۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد سے ہی تنظیم کو مضبوط بنایا جا سکتا ہے، اتحاد میں ہی طاقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اس طاقت میں اضافہ کرتے ہوئے دو نئے نوجوان شامل کیے جا رہے ہیں۔انھوں نے شاہنواز خان کو نوجوان بیوپار منڈل کا ضلع انچارج اور محمد عیاض کو ایگزیکٹیو ممبر کا سیکرٹری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر تمام عہدیداروں نے نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداران سے زمہ داری نبھانے کی اپیل کی۔ میٹنگ کو نائب صدر صدام حسین اور سرپرست صاحب لال ساہو نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سرپرست منوج گپتا، خزانچی نورالدین شیخ، سیکریٹری فیروز خان، ریاض احمد، آشیش جیسوال، شبھم کمار، مونو، آصف آر این، ریاض الحق، اجود قاسمی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت صدام حسین اور لوگوں کا شکریہ ادا صابر عظیم ووکاس گپتا نے کیا۔