Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 17, 2018

مختصر اہم خبریں۔

مختصراہم خبریں/ صدائے وقت / ذرائع۔
18/12/2018
_________________________
لوک سبھا میں طلاق بل پیش !

طلاق ثلاثہ بل 28 دسمبر 2017 کو لوک سبھا میں پاس ہوا تھا لیکن کچھ التزاموں کیوجہ سے یہ بل راجیہ سبھا میں زیر التوا تھا پھر 19 ستمبر 2018 کو حکومت نے طلاق ثلاثہ پر ایک آرڈیننس جاری کیا تھا اور کل بروز دوشنبہ اس کے لۓ ایوان میں نیا بل ” مسلم خواتین شادی کے حقوق کی حفاظت کے نام سے پیش کیا گیا ہے کانگریس نے اس کی مخالفت کرتے ہوۓ کہا کہ یہ ایک مخصوص طبقہ کے لۓ قانون بنانے کے مقصد سے لایا گیا ہے

----------------------------------------
مدھیہ پردیش میں کسانوں کے قرض معاف

  مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ نے وزیر اعلٰی کے طورپوحلف لیا اور فوراً کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کردیا۔ تینوں ریاستوں میں کانگریس صدر راہل گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے علاوہ اپوزیش پارٹیوں کے لیڈران نے شرکت کی۔
---------------------------------------
اسپتال میں آگ لگنے سے 6 لوگوں کی موت 

ممبٸ کے اندھیری کے ای ایس آٸ سی اسپتال میں آگ لگ گٸ آگ لگتے ہے پورے اسپتال میں دھواں دھواں ہوگیا جس سے افرا تفری کا ماحول ہوگیا کٸ لوگوں نے کھڑکیوں سے نیچے کودنے کی بھی کوشش کی اس حادثے میں 6 لوگوں کی موت جبکہ 130 لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے ۔
----------------------------------------
کانگریس لیڈرسجن کمارکوعمر قید

1984 کے سکھ مخالف  فسادات کے معاملے میں دلی ہائی کورٹ نے کانگریس لیڈر سجن کمار کو قصوروار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی اور پانچ لاکھ کاجرمانہ بھی لگایا۔
----------------------------------------
طلبہ یونین کاانتخاب 24 دسمبر کو

انتخاب آفیسرڈاکٹر ضیاء الرحمن نے شبلی نیشنل کالج میں طلبہ یونین انتخابات کا اعلان کیا۔ 24 دسمبر کو طلبہ صبح 8 بجے سے ایک بجے تک اپنا ووٹ ڈال سکیں گے اور 2 بجے سے گنتی شروع کی جاۓ اور شام تک نتیجہ آجاۓ گا
----------------------------------------
دیوار گرنے سے اسکول کےبچوں کی موت

  نوئیڈا میں واقع ایک اسکول کی دیوارگرجانے سے 2اسکولی بچوں کی دردناک موت ہوگئی جبکہ3بچے بری طرح زخمی ہوگئے ہیں،زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے
----------------------------------------
راج بھرکایوگی کےخلاف محاذ

اوم پرکاش راج بھر نے بی جے پی کے خلاف زوردار طریقے سے محاذ کھول دیا ہے۔ وارانسی میں راج بھر نے مرکزی اور اتر پردیش حکومت کے خلاف سخت تیورمیں اپنی باتیں رکھیں ۔ پسماندہ طبقہ کے 27 فیصد ریزرویشن میں کیٹگری کے مطالبہ کو لے کر 24 دسمبر سے ملک بھر میں بھوک ہڑتال پر جانے کا اعلان بھی کر دیا!۔