Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

مختصر اہم خبریں۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
22/12/2018
_________________________
سہراب الدین انکاؤنٹرمیں ملوث پولس اہلکاربری

سہراب الدین شیخ-تلسی رام پرجاپتی مبینہ فرضی انکاؤنٹرمعاملے میں 13سال بعد سی بی آئی اسپیشل کورٹ نے سبھی 22ملزموں کوبری کیاہے کورٹ نے کہاہے کہ سازش کے تحت تلسی رام پرجاپتی کا قتل کیاگیاتھا،یہ الزام صحیح نہیں ہے ثبوت اور گواہ قابل قبول نہیں!
--------------------------------------
حکومت کرسکتی ہے کسی بھی کمپیوٹر کی جانچ

مرکزی سرکارنے آئی ٹی ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے ایک بڑافیصلہ لیا ہےمودی سرکار نے ملک کے سبھی کمپیوٹرپراپنی نظررکھنے کیلئے تیاری کرلی ہے۔وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک حکم کے مطابق 10 ایجنسیوں کے پاس اختیار ہے کہ وہ کسی بھی کمپیوٹر کے ڈیٹا کو چیک کرسکتی ہیں جانچ ایجنسیااب کسی بھی کمپیوٹرمیں ڈیٹا کی جانچ کرسکیں گی یعنی اب سرکارسبھی کمپیوٹرکے ڈیٹا چیک کرسکتی ہے۔
---------------------------------------اب سمجھ میں آیا گھر،گھر مودی کا مطلب

اسدالدین اویسی نے مودی سرکارکے کمپیوٹر جانچ کے فیصلے پر طنزکیا اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیاکہ مودی حکومت نے دس ایجنسیوں کوآپ کے کمپیوٹرپرنظررکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔اویسی نے لکھاہے کہو اب سمجھ میں آیاکہ گھر،گھرمودی کا مطلب لوگوں کے کمپیوٹرمیں جھانکناہے۔
---------------------------------------
ماب لنچنگ معاملے میں عمرقید

بالوماتھ تھانہ علاقے کے جھابرگاؤں میں 17 مارچ 2016 کودومویشی تاجر مظلوم انصاری(35)سال اورچھوٹوعرف امتیاز(18)سال کی ہوئی ماب لنچنگ کے تحت گرفتار ہونے والوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے مزید 25 25 ہزار روپئے جرمانہ بھی نافذ کیا گیا ہے جرمانہ جمع نہ ہونے کی صورت میں ایک سال کی سزا بڑھانے کا بھی اعلان کیا گیا ہے
---------------------------------------
نصیر الدین کے بیان پر سیاسی ہنگامہ

نصیرالدین شاہ نے ملک کی موجودہ صورتحال کو ملک کے لئے نقصان دہ بتایا تھا انھوں  نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پولیس افسر کی موت سے زیادہ اہم گائے کی موت ہوگئی ہے انہوں نے یہ بھی کہاکہ مجھے اپنے بچوں کے مستقبل خطرے میں لگ رہے ہیں انکے اس بیان پر سیاسی ہنگامہ مچا ہوا ہے جہاں کچھ لوگ ان اس بیان کو صحیح کہہ رہے ہیں وہی بی جے پی اور فرقہ وارانہ لوگ اس بیان کو غلط کہہ رہے ہیں۔
---------------------------------------
ٹریکٹر کی ٹکرسے ایک شخص کی موت

اعظم گڈھ کے دیوگاؤن کوتوالی حلقہ کے گاؤں چوکی  کے باشندہ رام صورت یادو جو صبح کو پیپل کے پیڑ کے پاس بیٹھ کر دھوپ لے رہے تھے کی سامنے سے آرہے ٹرکٹر  نے ٹکر مار دی اور انکا سر دھڑ سے الگ ہوگیا اور موقع پر ہی موت ہو گئی.۔