Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

یوگی سرکار کو نماز سے خوف کیوں۔؟

مہا کمبھ میں سرکاری خزانے کو بیجا خرچ کرنے والی یوگی سرکار کو نماز سے خوف کیوں؟
.نورلہدا انصاری۔
اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش ۔۔ صدائے وقت/ نمائندہ/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
  پھولپور اسمبلی حلقہ کے تحت قصبہ ماہل میں مجوزہ پررگرام کے سلسلے میں امباری بازار میں عوامی رابطہ کے دوران  راشٹریہ علما کونسل کے یوتھ ونگ کے صوبائی صدر نورلہدا انصاری نے کہا کہ یو پی کی یوگی سرکار کیوں مسلمانوں کے چکر میں پڑی ہے .جوبھی سرکاریں مسلمانوں کے خلاف ہوتی ہیں انکو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑ جاتا ہے.آپ کو نماز سے  کیوں حیرانی و پریشانی ہے آپ کانوریوں پر پھول برساتے  ہیں اور آپ کے لوگ سڑکوں پر درگا  پوجا کرتے ہیں جس سے عام انسان پریشان ہوتا ہے اسپتالوں   میں مریض پریشان ھوتا ہے.اور جگہ جگہ کھلے میں آپ کے لوگ ہری کیرتن   کرتے ہیں تو آپ اس پر   پابندی نہیں لگاتے ہیں.ایودھیا  میں سڑکوں پر دھرم سبھا ہوتی ہے وہ آپ کو نہیں دکھائی دیتی یوگی۔ جب.مسلمان امن و شانتی سے اپنا جلسہ کرتا ہے اپنا اجتماع کرتا ہے وہ بھی سرکار سے اجازت لے کر تو اس پر بھی آپ کی سرکار ٹیکس لگانے کی بات کرتی ہے.یہ دوہری  پالیسی نہیں چلنے دی جائیگی.نفرت اور دشمنی کا ماحول  نہیں چلنے دیا جائیگا.ابھی کچھ ریاستوں میں ہویے حالیہ  چناو  نے یہ ثابت کر دیا کی نفرت  دھوکھ جھوٹ فریب  ماب لچنگ  والی سرکار نہیں چاہیے.اور رہی بات نماز پر پابندی تو ہمارے آئین نے ہمیں یہ حق دیا ہے.جس کو آپ نہیں چھین سکتے.
اس موقع پر آر یو سی کے قومی ترجمان طلحہ رشادی، ضلع صدر حاجی شکیل احمد کے علاوہ نسیم احمد، شہباز رشادی۔رحیم احمد ، محمد عارف و دیگر کارکنان موجود رہے۔