Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, December 3, 2018

جونپور۔جلسہ یوم النبی و مدح صحابہ کا انعقاد

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
شہر کے محلہ سپاہ میں تاریخی جشن یوم النبیؐ وجلسہ مدح صحابہؓ کا انعقاد انجمن محمددیہ کی جانب سے کیا گیا۔اس دوران ضلع سمیت بیرونی ضلع سے آئی انجمنوں نے نعتیہ کلام پیش  کیا،   فن سپاہ گری کے اکھاڑوں نے فن کا مظاہرہ کیا۔جلوس میں بطور مہمان خصوصی ممبر اسمبلی شاہ گنج سابق صوبائی وزیر شیلندر یادو للئی نے اورمہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر کے پی یادو سابق وزیر اورشرون جیسوال ضلع صدر تجارت بیوپارمنڈل نے شرکت کی۔
اس موقع پر جلوس کو جھنڈی دکھاتے ہوئے مہمان خصوصی شیلندر یادونے کہا کہ آج محمد صاحبؐ کی ولادت کے مبارک موقع پر انسانیت اور باہمی بھائی چارہ کو لے کر ایک نظریہ کو آگے بڑھایا جانا چاہئے جسس سے پوری دنیا میں جو نفرت پھیلی ہے ختم کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ہمارا ملک ترقی کے راستے پر تبھی آگے بڑھ سکتا کہ جب محمد صاحبؐ کے زریعے بتائے ہوئے راستہ پر چل کر لوگوں کو امن کا پیغام دینے کا کام کیا جائے کہ انسانیت سب سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی پریشانی کے دور میں خون کی ضرورت ہوتی ہے تب وہاں ذات، مذہب کام نہیں آتا صرف انسانیت ہی کام آتی ہے یہی پیغام محمد ؐ نے انسانیت کو دیا تھا اور اسی پیغام کے زریعے ہی ہم نفرتوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ اسی ترتیب میں ڈاکٹر کے پی یادو نے سب کو مبارک دیتے ہوئے شکر یہ ادا کیا۔ پروگرام میں سبھی فن سپاہ گری کے اکھاڑے اور انجمن نے حصہ لیا جس میں مہمان خصوصی کی جانب سے اول انعام انجمن سبحانیہ شیراز ہند تاڑتلا جونپور، دوئم انعام انجمن غلامان مصطفی اندرا مارکیٹ، سوئم انجمن ادریسیہ روضہ ارجن بڑی مسجد اور اکھاڑہ رجب استاد کو اول انعام دیا گیا۔ جلوس فیروز شاہ تغلق کی مقبرے سے اٹھ کر اپنے قدیمی راستو ں سے ہوتا ہوا اجمل شاہ تکیہ پر پہنچ کر اختتام ہوا۔اس موقع پر فیروز احمد، داراشمیم، ڈاکٹر شمش الزماں، ڈاکٹر عمر خاں، انصار صابر، نور محمد، عارف، سلطان احمد، عالم انصاری، اسرائیل، زیشان خان، فیض احمد فیروز، محمد اظہر صدیقی، سیف احمد فیروز، محمد اختر، ارشد،انوارالحق گڈوسمیت دیگر لوگ موجود رہے۔جلوس کی نظامت آصف ایڈووکیٹ نے کیا۔