Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, December 26, 2018

نوئیڈا۔۔نماز پر پابندی۔بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔۔۔۔۔عامر رشادی۔

نویڈا انتظامیہ کا سنگھی   فرمان بنیادی  حقوق کی خلاف ورزی.
.مولانا عامر رشادی مدنی.
لکھنئو۔اتر پردیش۔صدائے وقت/ عبد الرحیم صدیقی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
  راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر۔رشادی مدنی نے نمائندہ صدائے وقت سے بات چیت میں یوگی کے اس فیصلے کی جم کر تنقید کی جسکی رو سے نوئیڈا میں نمازیوں پر پابندی عائد کرنے کی نوٹس دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ کاوڑیوں پر پھول کی بارش اور مسلمانوں کی نماز پر پابندی ملک میں دوھرا قانون نہیں چلےگا۔      بھاجپا  سرکار کے اشارے پر نویئڈا پولس کا پارک یا عوامی مقام پر نماز نہ پڑھنے کے تعلق سے جاری کیا گیا نوٹس نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے آئئن کے خلاف ہے.ہندوستان کے آئین کی آرٹیکل  15.25.26.27.28.،کے تحت دے گئے بنیادی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے.راشٹری علما کونسل اس نوٹس کی سخت مذمت  کرتی ہے.اور نوٹس کو واپس لینے کی مانگ کرتی ہے.اور ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ گوئی بھی کریگی  .مسٹر رشادی نے مزید کہا کہ یہ فرمان حکومت کا مسلمانوں کو دوہرا نقصان پہچانے  کی سازش ہے.جہاں اک طرف نماز پڑھنے سے روکنے کا فرمان جاری کیا گیا ہے تو وہیں دوسری  طرف نماز پڑھنے والے ملازمین کی کمپنی آفس یا مالک کے خلاف کارروائی  کرنے کی بات کر کے مسلمانوں کو بیروزگار بنانے اور معاشی نقصان پہچانے کی بھی سازش رچی  گئی ہے.ورنہ کسی کے مذھبی  فریضے  اور انفرادی   عمل کا ذمیدار اسے ملازمت  دینے والا کیسے ہو سکتا ہے.یو پی سرکار اک طرف تو کاوڑیوں  پر پھول کی بارش کرتی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کو نماز سے روکنے کی سازش کر رہی ہےجمہوریت میں دو طرح کا قانون نہیں چلےگا...ساتھ ہی انہوں نے تمام نام نہاد  سیکولر پارٹیوں اور تنظیموں کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا.انہوں نے کہا کہ چاہے کانگریس  ہو یا سپا.بسپا  سب کے سب خاموش!! کیونکہ  یہ معاملہ مسلمانوں کا ہے.انکو سمجھنا ہوگا کی یہ نوٹس مسلمانوں سے زیادہ ملک کے آئین اور اسکے سیکولر ڈھانچے  پر حملہ  ہے.