Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, December 27, 2018

اتر پریش میں نظم و نسق و آگرہ سنجلی کانڈ کو لیکر عام آدمی پارٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔ڈی ایم کے توسط سے گورنر کو میمو رینڈم۔

اعظم گڑھ ۔اتر پردیش۔۔۔صدائے وقت / نامہ نگار۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
صوبے کی بگڑتی نظم و نسق کی حالت،  ضلع آگرہ میں سنجلی کے قتل واردات ، بجنور گولڈی کانڈ اور ان جیسے تمام مسائل کو لیکر عام آدمی پارٹی نے اعظم گڑھ کلکٹری چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر پارٹی کے ضلع اقلیتی سیل کے صدر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی اور کسان سیل کے صدر ڈاکٹر دل سنگار یادو کی مشترکہ قیادت میں ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے صوبائی گورنر کو ایک میموریڈم بھی پیش کیا گیا جس میں مانگ کی گئی کہ ضلع آگرہ میں سنجلی ، ہائی اسکول کی طالبہ کو زندہ جلانے کے واقعات کی سی بی آئی جانچ کرائی جاے اور ریاست میں نظم و نسق کو درست رکھنے اور چاق وچوبند بنانے کے لئیے سرکار کو ہدایت کی جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر شرف الدین اعظمی نے بتایا کہ آج ریاست کے ہر ضلع میں ریاستی سرکار کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔موجودہ یوگی سرکار میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی، چھیڑ چھاڑ ، حتیٰ کی قتل جیسی سنگین وارداتیں ہو رہی ہیں
نظم ونسق کی حالت ابتر ہے۔خواتین میں ڈر و خوف کا ماحول ہے۔آگرہ میں سنجلی۔بدایوں میں گولڈی, لکھنئو میں پالیٹنک کی ایک طالبہ۔سبھی واقعات سے سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ہماری مانگ ہے کہ سنجلی معاملے کی سی بی آئی جانچ ہو۔تین ماہ کے اندر اس طرح کے سبھی معاملے کا فیصلہ فاسٹ ٹریک کورٹ بنا کر  کیا جائے۔
اس موقع پر ڈاکٹر دلسنگار یادو نے کہا کہ جو سرکار بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو کا نعرہ دیتی ہے اسی سرکار میں جب بیٹیاں اسکول پڑھنے جاتی ہیں تو ان کے ساتھ زیادتی ہوتی ہے ان کو بچانے والا کوئی نہیں ہوتا۔یو پی کی قانون و انتظام بے لگام ہے۔عورتیں، طلباء، سرکاری ملازمین کسان کوئی محفوظ نہیں ہے۔
اس موقع پر انو رائے، اسرار احمد، نورالزماں ، اجیت سونکر، اومیش یادو، فرحان احمد، لالدھاری سمیت دیگر کارکنان موجود رہے۔