Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 20, 2019

100 نمبر پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے دو زخمی

جون پور اتر پردیش (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے کوپا گاؤں کے قریب اتوار کی صبح غازی پور شاہراہ پر پولیس کی سو نمبرکی گاڑی کی زد میں آنے سے موٹرسائیکل سوار خاتون سمیت نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔
اطلاع کے مطابق پترہی گاؤں رہائشی اوم پرکاش پرجاپتی28جمنی باری گاؤں رہائشی پرملا راج بھر38کو لیکر موٹرسائیکل سے گھر جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ موٹرسائیکل غازی پور شاہراہ پر مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی ہی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے آرہی تیز رفطار پولیس کی سو نمبر جیپ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے سبب میں دونوں شاہراہ کنارے واقع کھڈ میں چلے گئے اور شدید زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز پہنچایا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔