Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

دو فریقوں میں مارپیٹ،10 افراد زخمی۔ہوائی فائرنگ۔گاوں میں پی اے سی تعینات

جون پور ۔۔اتر پردیش(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مچھلی شہر کوتوالی حلقہ کے خاخوپور گاؤں میں معمولی تنازعہ میں دو فریقوں میں جم کر مارپیٹ ہو گئی۔دونوں فریق سے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے جس میں دونوں فریق سے10افراد زخمی ہو گئے۔الزام ہے کہ اس دوران ایک فریق نے دہشت پھیلاتے ہوئے کئی راؤنڈ ہوائی فائرنگ بھی کی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے اعلی افسران نے گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کئی تھانوں کی فورس سمیت پی اے سی فورس تعینات کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی مناسنگھ اور شیاما یادو کے درمیان گزشتہ دیر شام لکڑی توڑنے کو لیکر معمولی کہا سنی ہو گئی تھی جس کے بعد دونوں فریق ایک دوسرے کو دھمکی دیتے ہوئے چلے گئے۔بتاتے ہیں کہ جمعرات کی صبح ایک فریق کے درجنوں لوگ لاٹھی ڈنڈہ لیکر دوسرے فریق پر حملہ ور ہو گئے اور دونوں فریق میں جم کر مارپیٹ ہو گئی۔اس مارپیٹ میں دونوں فریق کے 10افراد زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی مدد سے سبھی زخمیوں کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا۔ادھرمارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچے سی او مچھلی شہر نے گاؤں میں پھیلی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے سرکل کے کئی تھانوں کی فورس کے ساتھ ایک پلاٹون پی اے سی اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔پولیس دونوں فریق کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتفتیش میں مصروف ہو گئی ہے۔