Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

ممتا بنرجی کی میگا ریلی مورخہ 19 جنوری کو کلکتہ میں۔حزب اختلاف کی سب سے بڑی ریلی۔

صدائے وقت/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  ترنمول کانگریس کک صدر و بنگال کی وزیر اعلیٰ کی میگا ریلی کا انعقاد 19 جنوری کو کلکتہ میں ہونے جا رہا ہے جس کی تیاریاں مکمل کرلی گیئں ہیں۔ذرائع کے مطابق یہ ریلی جز.  اختلاف کی اب تک کی سب سے بڑی ریلی ہوگی۔ملک کی سبھی حزب اختلاف کی سیاسی پارٹیوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
ریلی میں سماجوادی کے قوم ک صدر اکھیلیش یادو، ڈی ایم کے سے اسٹالن، نیشنل کانفرنس سے فاروق عبد اللہ، عام آدمی پارٹی سے اروند کیجریوال، آر جے ڈی سے تیجسوی یادو۔تیلگو دیشم سے چندرا بابو نائڈو،جنتا دل ایس سے ایچ ڈی کمارا سوامی۔کانگریس سے ملیکا ارجن کھڑگے شامل ہوں گے۔راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور مایا وتی اس میگا ریلی میں شامل نہیں ہوں گے۔
اس ریلی کا خاص مقصد برسر اقتدار پارٹی کو حکومت سے ہٹانا ہے اور 2019 کے جنرل پارلیمانئ الیکشن میں شکست دینا ہے۔امید ہے کہ اس ریلی میں ممتا بنرجی کی جانب سے بی جے پی کو شکست دینے کے لئیے کچھ خاص لائحہ عمل پیش کرکے سبھی سیاسی جماعتوں کا ایک پلیٹ فارم پر لانے کک سب سے بڑی کوشش ہوگی۔