Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 13, 2019

عام آدمی پارٹی پورے ملک میں 80 سے 100 سیٹوں پر لڑ سکتی ہے پارلیمانی الیکشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنجے سنگھ۔

اتر پردیش میں اپنا دل و عام آدمی پارٹی کا اتحاد ہوگا۔
سنجئے سنگھ۔

جونپور۔۔۔اتر پردیش ۔نمائندہ صدائے وقت۔۔۔۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
عام آدمی پارٹی کے صوبائی انچارج ، راجیہ سبھا ممبر نے جونپور میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ عاپ پورے ملک میں 80 سے 100 سیٹوں پر اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔انھوں نے کہا کہ اتر پردیش سمیت دہلی، پنجاب، ہریانہ ، گوا اور مدھیہ پردیش  میں اپنے امیدوار اتارے گی۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ وارانسی سے گزشتہ الیکشن کیجریوال لڑے تھے اس بار کون لڑے گا اس کا فیصلہ ماہ فروری میں کیا جائے گا۔واضح ہو کہ گزشتہ پارلیمانی الیکشن میں عاپ نے پورے ملک میں 350 سیٹوں پر الیکشن لڑایا تھا۔مگر اس بار سنبھل کر قدم رکھتے ہوئے صرف 80 سے 100 سیٹوں پر لڑنے کی بات کی جا رہی ہے۔
صحافیوں سے بات چیت میں سنجئے سنگھ نے ایک بڑا خلاصہ یہ بھی کیا کہ ان کی پارٹی کا اپنادل (کرشن) گروپ سے سمجھوتا ہو سکتا ہے اور ہم لوگ یو پی میں ملکر الیکشن لڑیں گے۔مایا و اکھلیش کے اتحاد کے بابت انھوں نے کہا کہ یہ اتحاد بی جے پی کے خلاف ہے۔