Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 13, 2019

سماج وادی و بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کے بعد کانگریس کا اعلان۔اکیلے ہی 80 سیٹوں پر کانگریس لڑے گی الیکشن۔

لکھنئو ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت/ ذرائع/ نمائندہ خاص۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آیندہ پارلیمانی الیکشن میں سماجوادی پارٹی و بہوجن سماج پارٹی کے اتحاد کے بعد کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست کے سبھی سیٹوں پر اکیلے ہی انتخاب میں اترے گی۔اس بات کا اعلان کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری و یوپی کانگریس انچارج غلام نبی آزاد اور صوبائی صدر راج ببر نے لکھنئو میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔انھوں نے کہا کہ دوسری ہم خیال سیاسی جماعتوں کے لئیے ہمارا دروازہ کھلا ہے۔اگر کوئی ہم خیال پارٹی ہم سے سمجھوتا کرتی ہے تو ہم اس کا خیر مقدم کریں گے۔
غلام نبی ْزاد نے کہا کہ پارلیمانی الیکشن کے لئیے ہم پوری طرح تیار ہیں اور راہل گاندھی کی قیادت میں سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑیں گے اور نتیجے حیران کن ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنی طرف سے اتحاد نہیں توڑا بلکہ سپا اور بسپا نے ہی اس چیٹر کو بند کردیا ہے۔
غلام نبی آزاد اپنے ایک روزہ یو پی دورے پر لکھنئو آئے ہوئے ہیں جہاں پر کارکنان سے مل کر آیندہ پارلیمانی الیکشن کے تعلق سے لائحہ عمل تیار کریں گے۔