Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, January 17, 2019

پوروانچل یونیورسٹی۔امتحانات کی تاریخ کا اعلان، 8 لاکھ نوٹ بک منگائے گئے۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ویربہادور سنگھ پوروانچل یونیورسٹی کے امتحانات کی تاریخ کے اعلان کے بعد بدھ کوامتحان کیلئے 8 لاکھ نوٹ بک کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ادھریونیورسٹی سے منسلک کالجوں سے امتحان کی درخواست فارم جمع کرنے کا کام آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔
پوروانچل یونیورسٹی نے 10 مارچ سے امتحان کا اعلان کر دیا ہے اورنوٹ بک منگانے کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔ اس سال یونیورسٹی کے طالب علموں کی تعداد میں اضافہ دیکھتے ہوئے 8لاکھ نوٹ بک منگانے کا فیصلہ کیا۔ادھر ابھی تک یونیورسٹی کے 68 کالجوں نے جرمانہ کی رقم کو یونیورسٹی میں جمع نہیں کیا ہے،جس کی وجہ سے محکمہ امتحان مرکز کا تعین کرنے میں پیچھے ہو گیا ہے۔ یونیورسٹی نے ایسے کالجوں کے لئیے 25 جنوری تک آخری تاریخ مقرر کی ہے جس کے بعد ان لوگوں کے امتحان مرکز پر غور نہیں کیا جائے گا جس کیلئے گزشتہ ہفتے بورڈ آف گورنرس نے میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا۔ امتحان شعبہ کے مطابق اس سال کالجوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، لہذا طالب علموں کی تعداد کے ساتھ امتحان مراکزوں کی تعداد میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔ گزشتہ سال 805 کالجوں کے 672 امتحان مراکزوں پر 5 لاکھ 35 ہزار طلباء نے حصہ لیا تھا لیکن اس سال مراکز کے ساتھ طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہونا لازمی ہے۔ جنوری کے آخر میں دوبارہ یونیورسٹی کی اہم امتحان کی تاریخ اور امتحان مراکز بنائے جانے غور کیا جائے گا۔