Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

سماجوادی نیتا جنیشور مشرا کی 9 ویں برسی پر پروگرام کا انعقاد۔

جون پور ۔۔جونپور۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سماجوادی کے ضلع دفتر نزد شاہی اٹالہ مسجد پر منگل کے روز سماجوادی پارٹی کارکنانوں نے چھوٹے لوہیا کے نام سے مشہور جنیشور مشرا کی 9ویں برسی پارٹی کے ضلع صدر لال بہاد یادو کی صدارت میں منائی گئی۔ اس موقع پرانجہانی مسٹرمشرا کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کارکنانوں نے خراج عقیدت پیش کی،جس کے بعد میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر لال بہادریادو نے جہا کہ ہم سب سماجوادی خیال کے لوگوں کیلئے آج حلف لینے کا دن ہے۔انجہانی جنیشور مشراکے خیالات کو معاشرے کے درمیان جا کر بتانا چاہئے۔ انھیں کے خیالات کے مطابق چل کرملک کی ترقی کرانا ممکن ہے۔ انجہانی مشرا نے ہمیشہ ظلم،تشدد کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔انھوں نے کہا کہ انجہانی مشرا کہتے تھے کہ کسان ایک گائے کی مانند ہے جو تھوڑا سا دودھ اپنے بچے کو پلاتا ہے باقی سب کچھ سماج کو دے دیتا ہے، اسی طرح کسان اپنی محنت کے دم پرکھیتوں سے اناج تیار کرتا ہے، لیکن وہ اپنے لئے کچھ رکھتا ہے اور معاشرے کو باقی دے دیتا ہے۔مسٹر یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت چھوٹے لوہیا کی سوچ کے بر عکش کسانوں کو ہراساں کر رہی ہے جو غلط ہے۔ انجہانی مشرا اپنی پوری زندگی معاشرے کے کمزور لوگوں کے لئے لڑتے رہیں، آج ہم ان کے راستے پر عمل کرنے کا عزم لیتے ہیں۔اس موقع پر راہل ترپاٹھی، ڈاکٹر سرفراز احمد، جمال ہاشمی، للت یادو، دیپ گوسوامی، رضوان حیدر، حفیظ شاہ، محمد شمشیر، جمال الدین، معظم، ریاض الدین خان سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔میٹنگ کی نظامت ضلع سیکریٹری حسام الدین شاہ نے کیا۔