Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

,مولانا عبد العزیز ظفر جنک پوری ، ایک علمی شخصیت کا الوداع۔

صدائے وقت/ نمائندہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
علمی ودینی حلقوں میں یہ خبرکلفت اثرمعلوم ہوکرنہایت رنج وقلق ہوگاکہ عظیم نسبتوں کے حامل ایک سودس سال سے زیادہ عمرپانے والے دہلی کے فرینڈس کالونی کی شاہی مسجدکے امام اورفقیہ الاسلام حضرت مولانامفتی مظفرحسین ناظم مظاہرعلوم وقف سہارنپورکے خلیفہ ومجازنیزشعری نعتیہ مجموعہ ’’خلق عظیم‘‘کے مرتب حضرت مولاناعبدالعزیزظفرجنک پوریؒ 31 دسمبر کو صبح ساڑھے دس بجے انتقال فرماگئے ۔اناللہ واناالیہ راجعون۔

مولاناموصوف عجیب وغریب صلاحیتوں کے مالک،قدیم ترین اکابرسے اکتساب فیض کئے ہوئے ،بڑی بڑی شخصیات کودیکھے اوربرتے ےہوئے خاص کراصلاحی میدان میں قابل رشک ہستی تھے۔انہوں نے دارالعلوم دیوبندسے فراغت پائی تھی ،شایدپوری زندگی دہلی ہی میں امامت وخطابت میں گزری،مولانااحمدرضاخان مرحوم کے طرزپرآپ نے بھی ایک نعت پاک چارزبانوں پرمشمتل کہی اورخوب کہی۔ان کانعتیہ مجموعہ ’’خلق عظیم‘‘علمی ودینی اورادبی حلقوں میں قدرومنزلت کی نگاہوں سے دیکھاجاتاہے۔آج ہی ان شائ اللہ بعدنمازعصرنمازاورقبرستان پنج پیران دہلی میں تدفین عمل آئے گی۔یہ وہی قبرستان ہے جہاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلرسیدحامد،سیاسی رہنماسیدشہاب الدین،معروف صحافی خالدمصطفی صدیقی وغیرہ مدفون ہیں۔آپ کی ایک نعت بطورنمونہ پیش خدمت ہے۔
حمد
شاعر:مولانا عبدالعزیز ظفر (دہلی)
تجھے ڈھونڈنے کے لیے پھرا میں سرائے دہر میں دربدر
رہی عمر بھر تیری جستجو تیری شان جل جلالہ
تو ہی بلبلوں کی نواؤں میں تو ہی قمریوں کی صداؤں میں
تیرانام پاک ہے سو بہ سو تیری شان جل جلالہ
مجھے ناز ہے تیرے فضل پر ہے امید رحمتِ خاص سے
کہ رحیم تو ہے رؤوف تو تیری شان جل جلالہ
تجھے ہم نے دیکھا چمن چمن تجھے ہم نے پایا دمن دمن
ہیں جہاں میں تیرے ہی رنگ و بو تیری شان جل جلالہ
مجھے تجھ سے نسبتِ خاص ہے، میرا تکیہ تیرے کرم پہ ہے
تیرے نام سے میری آبرو، تیری شان جل جلالہ​