Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 13, 2019

غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد عوام کی ضرورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آفتاب خان کانگریسی رہنما۔

ملک کی سالمیت آئین کے تحفظ کے لئے پورے ملک میں غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد عوام کی ضرورت! آفتاب خان لیڈر کانگریس۔

جونپور۔(پریس ریلیز) 13جنوری 2019۔صدائے وقت/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اترپردیش کانگریس کمیٹی (PCC) کے ممبر آفتاب خان نے کہا کی ملک کی سالمیت اور آئین کے تحفظ کے لئے پورے ملک میں غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد ملک کے سوا سو کروڑ عوام کی ضرورت ہے۔ہماری پارٹی ناتھو رام گوڈسے کی اولاد  سے  آزادی سے لیکر اب تک ملک کو بچانے کا کام کیا ہے ۔اور آگے اسی طرح کرتی رہے گی۔جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی جھوٹے وعدے کرکے تخت نشین ہوئی ہے ملک کا کباڑہ بنا دیا ہے ۔ملک کی عوام مودی جی کے فرعونی فرمان سے تنگ آچکی ہے ۔ملک کا کسی بھی طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص بھارتیہ جنتا پارٹی کی مکاری اور اسکی چالبازی میں دوبارہ نہیں آنے والا ہے ۔اس لئے ریاستی اور ملکی سطح پر کانگریس اور اسکے پاٹنر بھارتیہ جنتا پارٹی کے کیخلاف اتحاد کررہے ہیں، چاہے بہار کا اتحاد ہو یا مہاراشٹر کا یا  اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی اور دیگر پارٹیوں کے درمیان کا اتحاد ہو یہ سب غیر بی جے پی پارٹی اور ملک کی عوام کے حق میں ایک بہترین عمل ہے ۔انہوں اترپردیش میں ایس پی اور بی ایس پی کے اتحاد کو لیکر کہا کہ ہمارے نیتا راہل گاندھی جی نے کہا کہ ہم اترپردیش  میں اپنے ہی دم پر پوری طاقت سے آنے والا پارلیمنٹ کا انتخاب لڑینگے ۔ریاستی اور ملکی سطح پر ہورہے اتحاد سے  چوکیدار  اور انکے رفیق امت شاہ کی  نید حرام ہوگئی ہے اب وہ سی بی آئی و ای ڈی وغیرہ کا استعمال غیر بی جے پی لیڈروں پر جمکر استعمال کررہے ہیں  اور دوسرا سہارا رام مندر کا ہے جس پر ملک کی عوام کو اب بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھروسہ نہیں رہا۔یہ ملک  مہاتما گاندھی اور مولانا ابوالکلام کے نظریہ کے  ماننے والوں کا ہے ۔انھوں کہا اس بار ملک کا وزیر اعظم ایک نوجوان اور سلجھے ہوئے ذہن کا ہوگا جسکا نام راہل ہے جو اسوقت مودی اور انکی پوری جماعت  کےلئے ایک چیلنج بنا ہواہے !