Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔بیوپار منڈل بہبود کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد۔یوم جمہوریہ پر جلسہ کرنے کی تیاریوں کا جائزہ

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بیوپار منڈل بہبود کمیٹی کی میٹنگ صوبائی نائب صدر صدام حسین کے کیمپ دفتر پر منعقدہوئی جس میں آئندہ 26 جنوری کو یوم جمہوریہ کے موقع پر تنظیم کی جانب سے شہر کے کوتوالی چوراہا پارک میں پروگرام کا انعقادکرنے کا فیصلہ لیا گیا۔
صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ریاستی صدر جاوید عظیم نے کہا کہ تاجروں کی آپس میں اتحاد ہی ہم سب کی طاقت ہے۔ ہماری تنظیم کا مقصد تاجروں کے مسائل کو حل کرنا ہی ترجیح ہے اور جلد ہی تاجروں سے جڑی ہوئی مسائل کو لے کر تنظیم کا ایک وفد سٹی مجسٹریٹ سے ملے گا۔اس دوران ابھے چورسیا کو ریاست کمیٹی میں سیکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس موقع پر سرپرست صاحب لال ساہو،منورنجن گپتا، صدام حسین، نورالدین شیخ، فیروز خان، ریاض احمد، آشیش جیسوال، شاہنواز خان، صابر عظیم، ابھیشیک بینکر وغیرہ لوگ موجود رہے۔