Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

مشہور خطاط و ماہر ادیب ڈاکُٹر ریحان انصاری کا انتقال


بھیونڈی۔ ۱۲؍جنوری: (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  ۔۔. . . 
بھیونڈی کی مشہور شخصیت تعلیمی تحریک کےلیے دل وجان سے کام کرنے والے ،مشہور خطاط اور ماہر ادیب جناب ڈاکٹر ریحان انصاری صاحب کا ۵۵؍سال کی عمر میں سنیچر کی شام دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام میں انہیں دل کا دورہ پڑا اور آنافاناً تھانے کےہوریجن اسپتال لے جایاگیا جہاں انہوں نے زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ریحان انصاری مشہور ادیب ونقاد، شاعر قادرالکلام مقرر ونگرپالیکا بھیونڈی کے سابق صدر شبیر راہی کے بھتیجےاور محمد یوسف کے لڑکے تھے، مرحوم بذات خود بہت اچھے مضمون نویس، بہترین خطاط، خوش اخلاق، ملنسار، صوم وصلوۃ کے پابند دینی وملی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہنے والے ، پیشہ طب میں پوری ایمانداری کے ساتھ کام کرنے والے انسان تھے۔ فی الحال اردو رسم الخط اور فن خطاطی پر پی ایچ ڈی کررہے تھے اس سے قبل اس موضوع پر کسی نے بھی پی ایچ ڈی نہیں کیا ہے۔ شانتی نگر بھیونڈی میں ان کا مطب تھا، جہاں گزشتہ ۲۷ سالوں سے خدمت خلق کررہےتھے۔ پسماندگان میں تین بیٹیاں اور ایک لڑکا ہے۔ نماز جنازہ ہندوستانی مسجد میں سنیچر کی شب گیارہ بجے بھیونڈی میں ادا کی جائے گی۔تدفین بھوسار محلہ قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مفتی حذیفہ قاسمی صدر جمعیۃ علما ضلع تھانے نے ان کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ان کا اچانک ہمارے درمیان سے اُٹھ جانا ہم اہلیان بھیونڈی کےلیے ناقابل تلافی نقصان ہے اور بہت بڑے صدمے کا باعث ہے۔ ہم ان کے خانوادے سے تعزیت کرتے ہیں اور غم میں برابر کے شریک ہیں اور تمام متعلقین سے دعائے مغفرت کی درخواست کرتے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہاکہ ’’میرے بذات خود مرحوم سے اچھے مراسم تھے، میں بڑی قدر کی ن گاہ سے دیکھتا تھا، وہ ایک صالح نیک ملت کے لیے درد رکھنے والے نوجوان تھے‘‘۔