Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 20, 2019

زائرین سے بھری بس کرنٹ کی زد میں۔ایک ضعیف زخمی باقی زائرین محفوظ۔

جون پور .اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سریری تھانہ حلقہ کے سرائے ڈیہ گاؤں سے زیارت کیلئے جا رہی تین درجن عقیدمندوں سے بھری بس کرنٹ کی زد میں آگئی جس کے سبب میں ایک ضعیف معمولی طور پر جھلس گیا جبکہ دیگر زائرین بچ گئے۔بس میں چیخ وپکار سن پہنچے گاؤں والوں نے سبھی کو باہر نکالا اور جھلسے ضعیف کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں وہ زیر علاج ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کی مسلم بستی سے 36 کی تعداد میں خواتین و مرد کسی مزار پر زیارت کیلئے جانے کی تیاری میں تھے۔بتاتے ہیں کہ گاؤں میں بس نہیں جانے کی وجہ سے ڈرائیور نے بس کو سنسان مقام پر کھیت کنارے کھڑی کر دیا جس کے بعد لوگ بس میں سوار ہونے لگے۔ادھر کافی دیر میں پہنچے گاؤں رہاشی الیاس 60 اپنا سامان رکھنے کیلئے چھت پر چڑھے کی اسی درمیان بس کے اوپر سے گزرے ہائی وولٹ کرنٹ نے انھیں اپنی زد میں لے لیا جس کی وجہ سے بس میں سوار دیگر زائرین بھی کرنٹ کی زد میں آگئے۔ادھر کرنٹ لگتے ہی ضعیف بس سے نیچے گر گیا۔بس میں سوار لوگوں کی چیخ وپکار سن پہنچے مقامی لوگوں نے سہمی حالت میں سبھی کو بس سے باہر نکالا اور زخمی کو علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا۔کافی وقت بعد لوگ زیارت کیلئے روانہ ہوئے۔