Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 1, 2019

یکم جنوری، تاریخ کے آئینے میں۔آج کا دن فتح مکہ کا دن ہے۔

630 Prophet Muhammad sets out with his army towards Mecca, capturing it bloodlessly۔۔
صدائے وقت۔۔ڈاکٹر شر ف الدین اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
آج یکم جنوری ہے"۔یکم جنوری تاریخ کے آئینے میں" ، صدائے وقت کا کالم لکھنے کے لئیے جب گوگل اور دوسرے اردو اور انگلش ویب سائٹس پر یکم جنوری کے ایونٹس تلاش کر رہا تھا کہ میری نظر ایک انگریزی سائٹ پر آکر رک گئی ۔ایونٹس کے کالم میں مذکورہ بالا انگلش تحریر موجود تھی۔مطلب یہ کہ " یکم جنوری " فتح مکہ"  کا دن ہے۔اور تاریخ میں اس بات کا تذکرہ موجود ہے کہ فتح مکہ کے لئیے نہ کوئی جنگ ہوئی اور نہ ہی خون خرابہ۔عام معافی کا اعلان۔یہ ہے اسلام اور پیغمبر اسلام کی عظمت کا نمونہ۔ہم میں سے شاید بہت کم لوگوں کو واقفیت ہوگی کہ جس روز مکہ فتح ہوا وہ یکم جنوری 630 عیسوی کا دن تھا یعنی 1/1/630۔۔۔۔
اتنے بڑے ایونٹس اور تاریخی کارنامے کے بعد شاید یکم جنوری کی مزید تاریخ جاننے کی ضرورت نہیں محسوس ہوئی۔اب " یکم جنوری تاریخ کے آئینے میں" کالم الگ سے۔