Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 14, 2019

"اسلام میں والدین کے حقوق اور ہمارامعاشرہ"کے عنوان سے بزم شبلی کے زیر اہتمام بیت بازی کا انعقاد

خدمت خلق کے جذبے  سے انسان ہر کامیابی حاصل کرسکتاہے ۔
مولانا یونس مکی  ۔۔

 اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت/ انظر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
قصبہ سرائمیر ۔۔ بزم شبلی طلبہ قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ ( سرائے میر اعظم گڑھ ) کے ماہنامہ علمی ادبی بیت بازی اور انٹرویو بعنوان ''اسلام میں والدین کے حقوق اور ہمارا معاشرہ “ کا انعقاد آج بروز دوشنبہ دن میں دو بجے ہوا اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا یونس اعظمی مکی، مولاناعبدالعظيم اصلاحی اور مولانا محمد فیصل اعظمی نے شرکت کی انٹرویو میں سیف الاسلام اعظمی،محمد افضل اعظمی،عبدالرزاق اعظمی،عبدالعظيم اعظمی،محمد فرقان اعظمی نے شرکت کی انٹرویو سے خطاب کرتے ہوۓ طلبہ نے کہا کہ آج معاشرے میں والدین اپنی اولاد کو دینی تعلیم اور اچھی تربیت سے دور رکھتے ہیں جس کیوجہ سے اولاد کو پتا نہیں ہوتا کہ والدین کے کیا حقوق ہیں، قرآن وحدیث میں والدین کے حقوق  ادا کرنے پر کس قدر فضیلت اور نا فرمانی پر کس قدر وعید سناٸ گٸ ہے جس کیوجہ سے اولاد اپنے والدین کے حقوق ادا نہیں کرتے آج ضرورت ہے کہ والدین اپنے بچوں کو اسلامی تعلیمات سے آراستہ کریں ، اچھی تربیت دیں اور ان کے تٸیں ہر وقت فکر مند رہیں خصوصا ابتدا میں موباٸل و انٹرنیٹ کے غلط استعمال کرنے سے بچاٸیں اس کے علاوہ بیت بازی کا مقابلہ بزم شبلی vs بزم سہیل کے درمیان ہوا دونوں کے درمیان آدھے گھنٹہ تک شعر کے زریعہ کافی دلچسپ مقابلہ ہوا پروگرام کے آخیر میں قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر مولانا محمد انظر اعظمی نے مہمان خصوصی مولانا یونس اعظمی مکی سے کچھ سوالات بھی کئے جس کا مولانا یونس اعظمی مکی نے جواب بھی دیا مولانا نے کہا کہ کوئی بھی کام اگر خدمت خلق کے لئے کیا جائے تو ضرور کامیابی ملی گی انھوں نے کہا کہ ہمیں خدمت خلق کے لئے کام کرنا چاہئے مزید کہا کہ میں اس پروگرام میں شریک ہوکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں اور آپ لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ہمیں اس پروگرام میں مدعو کیا آخیر میں قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر مولانا محمد انظر اعظمی نے آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس پروگرام میں امان اللہ اصفہانی، سمیع اللہ، ابو الفیض،عبدالرزاق  اور انکے علاوہ کئی طلبہ موجود تھے