Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, January 18, 2019

اہم مختصر خبریں۔

صداۓقت/ ذرائع۔
______________________
ممتابنرجی کی ریلی میں اپوزیشن قوت کامظاہرہ آج

کولکاتہ میں ممتا بنرجی کی طرف سے منعقد کی جانے والی میگا ریلی میں آج ایس پی ، بی ایس پی سمت 19 پارٹیاں شامل ہوں گی کانگریس صدر راھل گاندھی نے بھی میگا ریلی کی حمایت کا کیا اعلان کانگریس کی طرف ملک ارجن کھڑگے کریں گے شرکت
--------------------------------------- لوک سبھا چناٶ کا اعلان مارچ میں متوقع

  2019 کے لوک سبھا چناٶ کا اعلان مارچ کے پہلے ہفتے میں ہونے کی امید ہے ذراٸع سےموصولہ معلومات کے مطابق الیکشن کمیشن مارچ کے پہلے ہفتے میں چناٶ کا اعلان کرسکتاہے جبکہ اپریل میں انتخابات ہونے کہی جارہی ہے۔
----------------------------------------
برف کےملبےسےپانچ لاشیں برآمد

سری نگر کے لداخ میں برف کے تودے گرنے کیوجہ سے دس افراد اس کے نیچے آگۓ جس میں سے پانچ لاشیں برآمد کرلی گٸ ہیں اس حادثہ کے بعد ایس ڈی آر ایف اور جی آر ایف کا ریسکیو آپریشن جاری ہے
----------------------------------------
بیٹے نےسائیکل پرنکالا ماں کا جنازہ:

اڑیسہ کے جھارسوگڑا علاقے سے ایک انسانیت کوشرمسارکرنے والا معاملہ سامنے آیاہے۔دراصل،یہاں ایک گاؤں کے رہنے والے ایک بیٹے کو ذات کی وجہ سے امتیازی سلوک جھیلنا پڑا۔ اس کی ماں کی موت کے بعد کوئی مدد کرنے نہیں آیا۔یہاں 17سال کے ایک لڑکے کواپنی ماں کاجنازہ سائیکل پرلے جاناپڑاکیونکہ وہ پسماندہ طبقے سے ہے ۔
----------------------------------------
   دھماکہ میں 21 ہلاک 

کولمبیا کے دارالحکومت بوگاٹا میں کارمیں بم دھماکہ سے 21 افراد ہلاک جبکہ 70 کے قریب لوگ زخمی ہوگۓ ہیں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔