Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔۔فریب دہی ، جعلسازی و قتل کی دھمکی کا مقدمہ قائم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
صوبے کے وزیر ذراعت  کی مداخلت کے بعد فریب دہی کے ایک معاملے میں شہر کوتوالی پولیس نے ایک ادارے کے مینیجر کی تحریرپر جعلسازی،فریب دہی و قتل کرنے کی دھمکی دینے کا مقدمہ درج کیا ہے۔مذکورہ ادارے کے مینیجر نے شہر کے ایک این جی او آپریٹر پر مرکزی حکومت سے سرکاری فنڈ دلانے کا جھانسا دیکر 63لاکھ روپے لینے کا الزام لگایا ہے۔
دیوریا ضلع کے ام کلثوم ایجوکیشنل و چیرٹیبل سوسائٹی ہتھ فوڑا کے مینیجر خورشید عالم خان نے زراعت وزیر کو خط منتقل کیا تھا۔خط میں انھوں نے الزام لگایا کہ امن سوسائٹی ڈیولپ منٹ آرگنایزیشن ہاشم منزل بارہ دوریا جونپور کے ڈائریکٹر نے اسے انسانی وسائل وزارت حکومت ہند سے مدرسہ کالج کیلئے فنڈ دلانے کی یقین دہانی کرایا۔سوسائٹی کے ڈائریکٹر کی باتوں میں آکر اس نے 15دیگر اداروں کو اپنے ساتھ منسلک کر لیا۔فنڈ دلانے کیلئے روپے کی مانگ کرنے پر متاثر نے ملزم کے ذاتی اور سوسائٹی کے بینک اکاؤنٹ میں خود وہ اداروں کیلئے آپریٹروں سے لیکر سن2015میں کئی بار میں 63لاکھ6ہزار روپے جمع کر دیے۔ملزم نے اس سے و دیگر آپریٹروں سے تین بنا دستخط کے چیک،سو روپے کے پانچ سادے اسٹامپ پیپر،تین لیٹر پیڈ رکھ لیا۔ملزم نے 6مہینے تک تنخواہ کے طور پر 2لاکھ روپے بھیجے،اسے کے بعد چیک باؤنس ہو گئے۔جب متاثر نے روپے کا مطالبہ کرنا شروع کیا تو کچھ دن ملزم نے روپے دینے کی یقین دہانی کراتا رہا لیکن پھر چھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دیتے ہوئے قتل کرنے کی دھمکی دینی شروع کر دی۔صوبائی وزیر کی مداخلت پر کوتوالی پولیس نے متعلق دفعات میں مقدمہ قائم کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔