Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, January 13, 2019

دو سگے بھائیوں کو بنارس پولیس دے گی دو لاکھ کا معاوضہ۔غیر قانونی طریقے سے حراست میں رکھنے کا معاملہ۔

وارانسی۔اتر پردیش۔صدائے وقت۔/ ذرائع۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
وارانسی کے ورونا پل کے پاس واقع ابھیلاشا کالونی کے رہنے والے دو سگے بھائیوں شنکر یادو اور بلرام یادو کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے کے بدلے پولیس انھیں دو لاکھ کا معاوضہ دے گی۔  انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت پر صوبائی انسانی حقوق کمیشن  کے سکریٹری نے وارانسی ایس پی کو اس بابت خط ارسال کیا ہے۔جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں بھائیوں کو دس روز کے اندر دو لاکھ کا معاوضہ ادا کرکے حقوق اسانی کمیشن و صوبائی حکومت کو مطلعہ کریں۔یہ رقم پولیس اہل کار کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی۔
نومبر 2015 میں کینٹ تھانہ کے سب انسپکٹر رتن سنگھ یادو نے دونوں بھائیوں کو غیر قانونی طور پر تھانہ میں بند رکھا اور فرضی مقدمہ میں پھنسانے کی دھمکی دے کر جائیداد اپنے نام کرنے کا دباو بنایا۔
اس بات کی شکایت کمیشن برائے انسانی حقوق کو کی گئی اور جانچ کے بعد سب حقیقت عیاں ہونے کے بعد یہ فیصلہ ہوا۔