Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 2, 2019

آج کا انتخاب، " ہر کام میں بصیرت درکار۔"

تحریر / خان پرویز احمد۔/ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بِسْمِ الْلّٰهِ الْرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم۔۔۔
📖  *لَهُمْ قُلُوبٌ لاَ يَفْقَهُونَ بِهَا وَلَهُمْ أَعْيُنٌ لاَ يُبْصِرُونَ بِهَا وَلَهُمْ آذَانٌ لاَ يَسْمَعُونَ بِهَا﴾*
(الاعراف:179)
"ان کے دل ہیں لیکن ان سے سمجھتے نہیں۔ ان کی آنکھیں ہیں مگر ان سے دیکھتے نہیں۔ اور ان کے کان ہیں پر ان سے سنتے نہیں"

*بصیرت* کا مطلب ہے مسائل کو دل کے باریک معیار کے علاوہ علم اور تجربے کے معیار کے مطابق مرتب کرنا اور ان کی تحلیل اور تجزیہ کرنے کے بعد ایسے وسیع ادراک تک رسائی جو معاملات کو ان کے پیش منظر، پس منظر اور آغاز و انتہاء کے ساتھ دیکھنے کا موقع فراہم کرے۔ اس لئے اگر بصارت کا مطلب اشیا ء اور واقعات کو مادی نظر سے دیکھنا ہے تو بصیرت کا مطلب اشیاء اور واقعات دل کی آنکھ سے سمجھنے کا نام ہے۔ اسی وجہ سے بصیرت ایسے نورانی رہنماکی طرح ہے جو انسان کو حق اور حقیقت تک پہنچنے اوران کو دوسروں تک پہنچانے کا رستہ دکھاتا ہے۔ سو جس شخص کے پاس بصیرت نہ ہو اس کے لیے اشیاء اور واقعات کا درست انداز سے تجزیہ کرنا مشکل ہے وہ ٹھیک طریقے سے تجزیہ نہیں کرسکتا اور نہ ہی درست انداز میں کسی فیصلے تک پہنچ سکتا ہے۔ایسے لوگوں کے بارے میں قرآن کریم کہتاہے جو آیت میں وضاحت کی گئی۔
حالانکہ انسان کے ہر عضو کو اس کام میں استعمال کرنا ضروری ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔ دل اس لیے پیدا کیا گیا ہے کہ وہ ان چیزوں کو سمجھے جن کو سمجھنا چاہیے، آنکھ دیکھنے کے لیے بنائی گئی ہے اور کان سےنو اور عقل ادراک کے لیے۔۔۔ لیکن جو لوگ بصیرت سے محروم ہوئے انہوں نے اپنے آپ کو وحی کی روشنی اور نبی اکرمﷺ کی دعوت سے دور رکھا اور زندہ ہونے کے باوجود مردوں جیسی زندگی بسر کی۔ جی ہاں ان کے پاس آنکھیں، کان ،منہ، عقل، ہاتھ اور پاؤں سب کچھ ہے لیکن وہ ان کو ان کاموں میں استعمال نہیں کرسکتے جن کے لیے ان کو پیدا کیا گیا ہے۔ بے شک قرآن و سنت وہ خفیہ کلید ہیں جن سے کائنات کے رموز کو کھولا جاسکتا ہے لیکن بصیرت سے محروم لوگوں نے ان کو استعمال نہ کیا جس کی وجہ سے وہ کائنات کے خفیہ دروازوں کو کھولنے اور انفرادی اور اجتماعی زندگی کی مشکلات کو حل کرنے میں ناکام رہے۔
•┈┈┈┈┈┈┈••✦✿✦••┈┈┈┈┈┈┈•
*اللہ تعالٰی ہم تمام میں اوصاف بصیرت پیدا فرمائے۔*
(خان پرویز احمد)
+91-8788156692