Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 19, 2019

تلاش گمشدہ۔!!!!!

صدائے وقت/ تبریز عالم خان ممبئی/ماخوذ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ہم سے *”خلوص“* گم ہوگیا ھے۔ اس کی عمر کئی سو سال ھے۔ بڑھاپے کی وجہ سے کافی کمزور ہو گیا ھے۔

گھر میں موجود *”خود غرضی“* کے ساتھ ان بن ہو جانے پر ناراض ہو کر کہیں چلا گیا ھے۔

اُس کے بارے میں گمان ھے کہ انسانوں کے جنگل نے اسے نگل لیا ھے۔ اس کا چھوٹا لاڈلا بھائی *”اخوت“* اور بہن *”حب الوطنی“* سخت پریشان ہیں۔
اس کے دوست *”محبت“* اور *”مہربانی“* بھی اس کی تلاش میں نکلے ہوۓ ہیں۔

اس کی عدم موجودگی میں اس کے دشمن *”شرپسند“* نے *”تعصب“* اور *”ہوس“*  کے ساتھ مل کر تباہی مچا رکھی ھے۔

اس کی جڑواں بہن *”شرافت“* کا اس کے فراق کی وجہ سے انتقال ہو چکا ھے۔ *”شرافت“* کے غم میں *”حیا“* بھی چل بسی ھے۔

اس کا بڑا بھائی *”انصاف“* اس کی جدائی میں رو رو کر اندھا ہو چکا ھے۔ اس کے والد محترم *”معاشرہ“* کو سخت فکر لاحق ھے۔

اس کی والدہ *”انسانیت“* شدید بیمار ہیں۔ آخری بار اپنے جگر گوشہ *”خلوص“* کو دیکھنا چاہتی ہیں۔

جس کو ملے وہ اسے *”انسانوں“* کے پاس پہنچا دے  ورنہ *”انسانیت“* دم توڑ دے گی۔ اگر وہ خود بھی پڑھے تو براۓ کرم واپس آ جائے اسے کچھ نہیں کہا جائے گا۔