Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

صوبائی ایس سی/ ایس ٹی کمیشن کی ہدایت پر چار لوگوں پر مقدمہ درج۔معاملہ تقرری میں بدعنوانی کا۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صوبائی ایس سی، ایس ٹی کمیشن کے صدر برج لال کی ہدایت پر بی ایس اے راجندر سنگھ نے سرائے خواجہ تھانہ میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے۔ جس میں سابق بی ایس اے دیویش مشرا اور سبکدوش ہو چکے اے بی ایس اے راج دھاری یادو کی موت ہو گئی ہے جب کہ سابق ہیڈ ماسٹر رام شررنگار سنگھ ریٹائر کر چکے ہیں اور گرام پردھان پریما دیوی بھی عہدے سے ہٹ گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ مذکورہ چاروں لوگوں پر شاہ گنج بلاک کے نسواں پرائمری اسکول میہراواں میں سال 5۔2004 میں شکشا متر کے انتخاب کے عمل میں سنگین بدعنوانی اور فریب کرکے اول نمبر پر آنے والی خاتون یشودا گوتم کو تیسرے مقام پر کرکے اس کی جگہ پر سب سے کم نمبر پانے والی امیدوار انیتا کو تیسری مقام پر رہنے کے باوجوداول کر گاؤں تعلیمی کمیٹی کے تجاویز میں فریب دہی کر انتخاب کرلیا اور انیتا کو نوکری میں منتخب کر قریب 12 سالوں سے اعزازیہ اور مستقل کرکے تنخواہ دیا گیا۔معاملے کا انکشاف آر ٹی آئی 2005 ایکٹ میں ہونے کے بعد بی ایس اے راجندر سنگھ نے جانچ کرایا تو الزام صحیح پائے جانے کے بعد خاتون کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ جس کے بعد برخاست شکشا مترانیتا نے ریاست ایس سی، ایس ٹی کمیشن میں عرضی داخل کی جس کی سماعت 26 نومبر کو کرتے ہوئے کمیشن نے معاملے میں ملوث سبھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔کمیشن کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے بی ایس اے راجندر سنگھ نے سبھی ملزمان کے خلاف سرائے خواجہ تھانہ میں مقدمہ درج کرایا۔مقدمہ کے بعد فرضی طریقے سے نوکری حاصل کرنے والی خاتون پر کاروائی کرتے ہوئے تنخواہ ادائیگی کی وصولی کرنے کی عمل شروع کر دی گئی ہے۔کمیشن کی اس کاروائی سے محکمہ تعلیم میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔