Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

بڑی خبر۔۔۔مولانا محمود مدنی کا جمیعة سے استعفیٰ۔

صدائے وقت/ ذرائع/ عاصم طاہر اعظمی۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
اسوقت بڑی خبر آرہی ہے کہ  ملک کی مرکزی ملی تنظیم جمعیۃ علمائے ہند کے جنرل سیکریٹری " مولانا محمود اسعد مدنی " نے جمعیۃ سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے  اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نا اہلی اور اعذار کو قرار دیا ہے، اسوقت جبکہ ۲۰۱۹ کے پارلیمانی انتخابات بالکل قریب ہیں، ملک کی ہر کمیونٹی ہر مذہب کے نوجوان مسلسل استحصال سے مضطرب ہوچکےہیں، ملک بھر میں کانگریس اور بھاجپا کے درمیان سیاسی جنگ تیز تر ہوچکی ہے " کرسی " نے کرناٹک سے مدھیہ پردیش اور دہلی تک کھلبلی مچا رکھی ہے یقینی طورپر ہر دو قومی جماعتيں اپنا وجود بچانے کے لیے ہاتھ پیر مار رہی ہیں، پسماندہ اور پچھڑے طبقات کے مظلوموں نے انقلابی کروٹ بھی لے لی ہے، مجموعی طورپر ملک کا منظرنامہ برق رفتاری سے انگڑائی لے رہاہے، بھارت میں قومی حوالوں سے جاری مختلف طبقات کی ملی سیاست اسوقت عروج پر ہے ایکطرف ہندوتوا نے منہ کھولا ہے تو دوسری طرف اس کے سیاسی ماں باپ یعنی کہ بھاجپا اور کانگریس مسلسل ذلیل ہورہےہیں، تیسرا محاذ تقریباﹰ قائم ہوچکاہے، ایسے میں یقینًا مسلم ملی کاز کی اثرپذیری دوگنا ہے، اور اسی درمیان ملک کے منجھے ہوئے مدبر لیڈر اور وسیع الفکر قائد مولانا سید محمود اسعد مدنی،  اسوقت ان کا یہ اقدام کن احوال پر منتج ہوتاہے یہ تو وقت ہی بتلائے گا، لیکن اتنی آسانی سے یہ ہرگز تسلیم نہیں کیا جاسکتا کہ  مولانا محمود مدنی جیسے باکمال پالیسی ساز اور Broad minded شخصیت کا استعفیٰ کسی پالیسی یا حکمت عملی سے خالی ہوگا، اب ملک کے باوقار خانوادہ مدنی کا اسٹینڈ دوسری جمعیۃ کے سلسلے میں بھی قابل غور ہوگا کیونکہ اسوقت پختہ کار اہل علم کی جانب سے جمعیۃ کے اتحاد و انضمام کے ساتھ ہی تقسیم پر بھی تبصرے کیے جارہےہیں، اور بہت ممکن ہے کہ مولانا محمود مدنی صاحب کوئی نیا کیرئیر شروع کرنے جارہے ہوں، الله انہیں اپنی  مخلصانہ ملی کوششوں میں کامیاب کرے یہ ہماری دعا ہے، نیز اب دیکھنا یہ ہوگا کہ  ان کی جمعیت کے تنظیمی ڈھانچے اور ملت کی سیاسی صورتحال کا اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، اللّٰہ قوم و ملت کے ستم رسیدہ حالات پر رحم فرمائے اور قوم کو پختہ لیڈرشپ عطا فرمائے__

#سمیع_اللّٰہ_خان
ksamikhann@gmail.com