Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, January 16, 2019

جونپور۔آبرو ریزی کی کوشش میں طالباء نے تحفظ میں حملہ کرکے نوجوان کو ہلاک کیا۔طالباء اور اہل خانہ پولیس حراست میں

جون پور ۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
چندوک تھانہ حلقہ کے مقامی بازار میں بدھ کے روز گھر میں گھس کر زبردستی آبروریزی کرنے کی کوشش کرنا ایک نوجوان کو مہنگا پڑ گیا۔آبروریزی کی کوشش کے دوران متاثرہ طالبہ نے لوہے کے راڈ سے حملہ کر دیا جس کے سبب میں نوجوان کی موت ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے طالبہ سمیت والد اور بھائی کو حراست میں لیکر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔واردات کو لیکر پورے علاقہ میں چہ می گوئیوں کا بازار گرم ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ بازار کے غازی پور روڈ رہائشی سمپتی رام گپتا کی بیٹی شرملا24الہ آباد میں رہ کر سول امتحان کی تیاری کر رہی ہے۔طالبہ کے مطابق تین سال قبل غلطی سے علاقہ کے ہی مڑار گاؤں رہائشی شیوم سنگھ28ولد کنکو سنگھ سے فون سے بات ہو گئی۔مقامی ہونے کی وجہ سے دونوں میں اکثر بات ہونے لگی۔وہ تین روز قبل اپنے گھر آئی تھی اور بدھ کی دوپہر میں جب گھر پر کوئی نہیں تھا نوجوان فون کر آگیا۔گھر میں تنہا دیکھ اس کے ساتھ چھیڑخانی کرتے ہوئے زبردستی آبروریزی کرنے کی کوشش کرنے لگا جس پر طالبہ نے پاس میں پڑے لوہے کے راڈ سے نوجوان کے سر پر حملہ کر دیا جس کے سبب میں موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔واقعہ کے بعد طالبہ نے اطلاع اپنے بھائیوں سمیت والد کو دی جس پر موقع پر پہنچے والد نے اطلاع پولیس کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج طالبہ کو والد اور بھائیوں سمیت حراست میں لے لیا ہے۔