Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 19, 2019

کولکاتا میں ممتا بنرجی کی میگا ریلی" ایک جٹ بھارت ریلی۔(یونائیٹیڈ انڈیا ریلی)۔ کا انعقاد۔

صدائے وقت/ نمائندہ/ ذرائع۔کولکاتا۔مورخہ 19 جنوری 2019۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ممتا کی  میگا ریلی " ایک جٹ بھارت ریلی" (یونائٹ انڈیا ریلی)۔ میں حزب اختلاف کی تقریباً 20 پارٹیوں کے رہنماوں نے حصہ لیتے ہوئے بی جے پی کو حکومت کو باہر کرنے کا عزم کیا۔کلکتہ کے برگیڈ پریڈ گراونڈ میدان میں ترنمول کانگریس کی صدر و مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے نی جے پی کے اقتدار کو بدلنے کا نارا دیا۔اس ریلی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال، کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمارا سوامی۔آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو۔
یوپی کے سابق وزیر اعلیٰ اکھیلیش یادو، جمو کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ، بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، شرد پوار ، شرد یادو ، سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوگوڑا ، ڈی ایم کے کے اسٹالن، ہیمنت سورین،اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ، جی اپانگ، بسپا نیتا ستیش مشرا، لوک سبھا میں حزب اختلاف کے نیتا مللیکا ارجن کھڑگے۔،کانگریس نیتا ابھیشیکھ منی سنگھوی، شامل ہوئے۔
کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی و بسپا سپریمو مایا وتی نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ وہ نہیں بلکہ ان کے نمائندے شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ ریلی میں بیجو جنتا دل اڑیسہ اور سی پی ایم بھی ریلی میں شامل نہیں ہوئے۔
بی جے پی کے نیتا شتروگھن سنہا، گجرات سے ہاردک پٹیل بھی ریلی میں شامل ہوکر خطاب کیا۔
اس ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ رتھ یاترا کے نام پر ہم بنگال میں فرقہ وارانہ دنگا نہیں ہونے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم کون بنے گا اس کا فیصلہ بعد میں ہوجائے گا سب سے پہلے ہمیں بی جے پی اقتدار سے بے دخل کرنا ہے۔ہم کو دیش و سماج کو تقسیم کرنے والی سیاست نہیں کرنی ہے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بھا جپا آئی تو دیش گیا ۔۔ان لوگوں کو سبھی صوبوں سے بھگانا ہے اور ان کے اقتدار کو ختم کرنا ہے۔
ریلی کو خطاب کرتے ہوئے اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار پر قابض ہوئی تو یہ آئین کو بدل دیں گے ۔امت شاہ نے اسی لئیے کہا تھا کہ اس بار بی جے پی جیتی تو 50 سال اسے کوئی ہٹا نہیں سکتا۔
اکھیلیش یادو نے کہا کہ جو بات یہاں سے چلے گی وہ پورے دیش میں پھیلی گی۔
آر ایل ڈی نیتا جینت چودھری نے کہا کہ اگر اچھے دن لانا ہے تو مودی کو بھگانا ہے۔
تیجسوی یادو نے کہا کی دیش کی جنتا داروغہ ہے اس لئیے چوکیدار کو چوری نہیں کرنے دیگی۔
مودی جھوٹ بولنے کی مشین ہیں۔بی جے پی کے باغی تیور والے نیتا شتروگھن سنہا نے کہا کہ اتنی جاندار، شاندار اور دمدار ریلی انھوں نے نہیں دیکھی۔انھوں نے پی ایم پر نشانہ طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب تک رافیل معاملے کا خلاصہ / صفائی نہیں دے دی جاتی تب تک جنتا کہتی رہے گی ، چوکیدار چور ہے'۔
اس موقع پر کانگریسی نیتا کھڑگے نے سونیا گاندھی کا پیغام پڑھ کر سنایا۔شرد پوار نے ممتا بنرجی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میٹ کے لئیے " تھینک یو" اسٹالن نے کہا کہ 2019 کا الیکشن دوسری جنگ آزادی کی لڑائی ہے۔فاروق عبد اللہ نے کہا کہ بی جے پی ملک کو بانٹ رہی ہے اس کے لئے ہمیں ایک ہوکر اور قربانی دیکر اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔شرد یادو نے کہا کہ ملک کی آزادی میں سب سے زیادہ قربانی بنگال نے ہی دی ہے۔انھوں نے ممتا بنرجی کیطرف اشارہ کرتے  ہوئے کہا کہ آپ کو آگے آکر ملک کو بچانا ہوگا۔ارون شوری نے ممتا کو ملک کی شیرنی کے خطاب سے نوازتے ہوئے کہا کہ ملک کی حزب اختلاف پارٹیوں میں اتحاد پیدا کرکے بہت بڑا کام کیا ہے۔
اس کے علاوہ یشونت سنہا، جینت چودھری، ہیمنت سورین، ہاردک پٹیل۔و دیگر لوگوں نے بھی ریلی کو خطاب کیا۔
اس کے قبل ریلی میں شریک سبھی رہنماوٰ کا خیر مقدم کیا۔ریلی میں زبر دست عوامی سیلاب دیکھنے کو ملا۔