Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, January 12, 2019

جونپور۔سابق صوبائی وزیر کے یوم ولادت کے موقع پر اسپتال میں مریضوں میں پھلوں کی تقسیم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔

سماج وادی پارٹی کے سابق کابینہ وزیر اور ملہنی ممبر اسمبلی پارس ناتھ یادو کے 71 ویں سالگرہ پر سماجی کارکن آربی یادو کی قیادت میں ضلع اسپتال کے مرد اور خواتین وارڈ میں مریضوں کو پھل تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر آربی یادو نے کہا کہ پوروانچل کے منی ملائم کے نام سے معروف ضلع کے قدآور لیڈر سابق کابینہ وزیر پارسناتھ یادو پارٹی کے بانی رکن ہیں۔ وہ سات بار رکن اسمبلی، دو بار ممبر پارلیمنٹ اور تین بار ریاستی وزیر رہے۔ ان کی کوشش سے ضلع کو سدبھاؤنا پل، سرکاری میڈیکل کالج وغیرہ کی سوغات ملی۔ انہوں نے کہا کہ پارسناتھ یادو صوبے کی سیاست میں سماجوادی نظریے کے بے داغ لیڈر ہیں،آج بھی سماج وادی تحریک کے مستقبل نوجوانوں سے لے کر بزرگ بھی ان کے محنت و ہمت کا لوہا مانتے ہیں۔ پارس ناتھ ہمیشہ چھوٹے بڑے تمام طبقوں، فرقوں کا احترام کرتے ہیں۔ اس موقع پر وید پرکاش یادو، اتل سنگھ، طلباء لیڈر رام بچن یادو، پنکج یادو، سنجے سونکر، کندن یادو، اوپی یادو، سونو رجک، پون کمار سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔