Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

جونپور۔۔خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے اور موبائل چھیننے پر ایس پی کو دی گئی تحریر۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  
شاہ گنج کو توالی حلقہ کے موضع صبرحد کی رہنے والی ایک خاتون نے ایس پی کو تحریر دے کر شہ زوروں کے خلاف چھیڑ خانی کر نے اور موبائل چھیننے کا الزام لگا یا ہے۔اطلاع کے مطابق مذکورہ کوتوالی حلقہ کے مذکورہ گاؤں کی رہنے والی ممتاز فاطمہ زوجہ زیشان ظفر نے ایس پی کو تحریر دے کر الزام لگا یا ہے کہ ہفتہ کے روز دو پہر دوالینے کے لئے میں عمران گنج بازار گئی ہو ئی تھی جہاں پر شہ زور نوجوانوں کے ذریعہ ایک احاطہ کا تالا توڑتے ہو ئے دیکھ کر میرے ذریعہ مخالفت کئے جانے پرمیرے ساتھ بدسلوکی کر تے ہو ئے میرا موبائل چھین لیا گیا۔خاتون کے شور مچانے پر شہ زور دھمکی ددیتے ہو ئے اپنے ساتھی کے ساتھ بائک سے فرار ہو گیا۔متاثرہ نے ایس پی کو تحریر دے کر انصاف و حفاظت کے لئے فریاد کیا ہے۔