Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, January 22, 2019

تیز رفتار ٹرک کی زد میں بائک سوار۔۔نوجوان اور ایک خاتون شدید زخمی۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . 
منگرابادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سروکھن پور گاؤں کے قریب جونپور۔الہ آباد شاہراہ پر تیز رفطار ٹرک نے ایک موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیت خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
اطلاع کے مطابق پوارا تھانہ حلقہ کے ٹکرا جروتی گاؤں رہائشی اچھے لال 25اپنی بھابھی رنجو 22اہلیہ رام پوجن کو لیکر منگرابادشاہ پور گیا تھا جہاں سے دوپہر بعد وہ موٹرسائیکل سے واپس لوٹ رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی موٹرسائیکل شاہراہ پر مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچی تھی سامنے سے آرہی تیز رفطار ٹرک نے موٹرسائیکل کو زد میں لیتے ہوئے فرار ہو گئی۔حادثہ میں موٹرسائیکل سوار نوجوان سمیت خاتون شدید زخمی ہو گئی۔مقامی لوگوں کی مدد سے دونوں زخمیوں کو مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا گیا جہاں سے دونوں کی حالت نازک دیکھ ڈاکٹروں نے بہتر علاج کیلئے ضلع اسپتال ریفرکر دیا۔