Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

جونپور۔اسکول کیمپس میں طالب علم کی شراب نوشی، پرنسپل کے منع کرنے پر گولی مار دینے کی دھمکی۔پولیس میں رپورٹ درج۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
میر گنج تھا نہ حلقہ کے سروودیہ ودیاپیٹھ انٹر کالج میرگنج کے صحن میں طالب علم کی جانب سے شراب نوش کئے جانے سے پیدا ہوئے تنازعہ کو لے کر پرنسپل نے مقدمہ درج کرانے کے بعد پولیس سے مناسب کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس کو دی گئی تحریر کے مطابق سروودیہ ودیاپیٹھ کے بارہویں کلاس کا طالب علم امن اپادھیائے ہفتہ کے روز اسکول  کے صحن میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھ کر شراب پی رہا تھا منع کر نے پر گولی مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ میرگنج پولیس نے اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر سنتوش کمار سنگھ کی تحریر پر امن اور اس کے ایک ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔