Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, January 21, 2019

جونپور۔پرانی پنشن بحالی کو لیکر پرائمری اساتذہ کی جیل بھرو تحریک۔پولیس سے جھڑپ۔پولیس کو۔معافی مانگنی پڑی۔

جون پور۔۔اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پرانی پنشن بحالی کی مانگ کو لے کر پیر کو پولیس لائن میں دھرنا دے رہے پرائمری اساتذہ کو تھانہ انچارج لائن بازار کے زریعے نکسلی کہنے اور خواتین اساتذہ کے ساتھ بدسلوکی کرنے سے اساتذہ مشتعل ہوگئے۔ ناراض اساتذہ نے ضلع صدر امت کمار سنگھ کی قیادت میں لائن بازار تھانہ کو گھیر لیا۔ پولیس سٹیشن کے مین گیٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں اساتذہ تھانہ انچارج کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرہ بازی کرنے لگے۔اساتذہ کے دھرنہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچے سٹی مجسٹریٹ نے مشتعل اساتذہ کو سمجھاتے ہوئے تھانہ انچارج سے معافی کرائی جس کے بعد اساتذہ کی ناراضگی ختم ہوئی۔
واضع ہو کہ متحدہ سنگھرش کمیٹی کے بینر تلے 'جیل بھرو تحریک' کے تحت پیر کے روز پولیس لائن کے احاطے میں سینکڑوں کی تعداد میں پرائمری اسکول اساتذہ پہنچ کر دھرنہ کر رہے تھے۔ دوپہر کے وقت ضلع خاتون سیل کی صدر ارچنا سنگھ موجود اساتذہ سے خطاب کر رہی تھی۔الزام ہے کہ اسی درمیان لائن بازار تھانہ انچارج متھلیش مشرا بھاری فورس سمیت موقع پر پہنچ گئے اور اساتذہ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے صدر ارچنا سنگھ کے ہاتھوں سے مائیک چھین لیا۔اس دوران تھانہ انچارج نے موجود اساتذہ کو نکسلی کہتے ہوئے قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے)کے تحت کاروائی کی دھمکی دی گئی جس سے اساتذہ مشتعل ہو گئے نعرے بازی کرتے ہوئے تقریباً دو سو کی تعداد میں وہاں سے پیدل ہی چل کر لائن بازار تھانہ پہنچ گئے اور تھانے کے گیٹ پر بیٹھ کر جیل بھیجنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ادھر معاملے کی اطلاع ملتے ہی سٹی مجسٹریٹ سریندر رام موقع پر پہنچ گئے اور تھانہ انچارج سے معافی منگواتے ہوئے مشتعل اساتذہ کو خاموش کرایا۔اس موقع پرسنجے سنگھ، سابق ثانوی استاذ یونین کے ضلع صدر سشیل اپادھیائے، ضلع نائب صدر راجیش سنگھ ٹونی، شیلیندر سنگھ، دیواکر چوہان، سنتوش بگھیل، منیش، اشونی سنگھ، رام سنگھ،اتل سنگھ، سروج سنگھ، ممتا شریواستو، سیما سنگھ، پرینکا مشرا سمیت دیگر اساتذہ موجود رہے۔